پاکستان اور بھارت سرحدی کشیدگی کا مسئلہ مذاکرات سے حل کریں، بانکی مون

آئی این پی  اتوار 27 اکتوبر 2013
امید ہے لائن آف کنٹرول کے مسئلے کا حل بھی نکال لیا جائیگا۔بان کی مون۔ فوٹو: فائل

امید ہے لائن آف کنٹرول کے مسئلے کا حل بھی نکال لیا جائیگا۔بان کی مون۔ فوٹو: فائل

نیویارک: اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بانکی مون نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت سرحد پر جاری کشیدگی کا مسئلہ مذکرات سے حل کریں اور جنگ بندی کی خلاف ورزیوں کو روکنے کیلیے موثر اقدامات کیے جائیں۔

ہفتے کو بان کی مون کی نے کہا کہ اقوام متحدہ پاک بھارت سرحد پر جاری کشیدگی کا معاملہ بہت قریب سے دیکھ رہی ہے ، سیکریٹری جنرل نے دونوں ممالک کے سربراہان سے اپیل کی ہے مسئلے کو بات چیت سے حل کیا جانا چاہیے ۔ جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر پاک بھارت وزرائے اعظم کے درمیان ملاقات میں اہم معاملات پر بات چیت کی گئی تھی۔ امید ہے لائن آف کنٹرول کے مسئلے کا حل بھی نکال لیا جائیگا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔