بدامنی کی وجوہات کو جڑ سے ختم کرنے کی ضرورت ہے، فاروق ستار

ویب ڈیسک  اتوار 27 اکتوبر 2013
میڈیا سے گزارش ہے سیاسی رابطوں اور سیاسی مکالموں سے بہتر نتائج کی توقع کریں اور انہیں خوش آئین سمجھیں، فاروق ستار   فوٹو؛ایکسپریس نیوز

میڈیا سے گزارش ہے سیاسی رابطوں اور سیاسی مکالموں سے بہتر نتائج کی توقع کریں اور انہیں خوش آئین سمجھیں، فاروق ستار فوٹو؛ایکسپریس نیوز

کراچی: ایم کیوایم کے رہنما فاروق ستار نے کہا ہے کہ بدامنی کی وجوہات کو جڑ سے ختم کرنے کی ضرورت ہے، امن کےلئے حکومت سے تعاون کوتیار ہیں۔

کراچی میں ایکسپریس نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے ایم کیوایم کے پارلیمانی رہنما فاروق ستار کا کہنا تھا کہ اس وقت تک امن قائم نہیں ہوسکتا جب تک بدامنی کے مرض کو جڑ سے اکھاڑ کر نہیں پھینک دیا جاتا۔ اگر ہم اس کا علامتی علاج کریں گے تو وقتی طور پر تو آرام رہے گا لیکن کچھ عرصے بعد مرض دوبارہ واپس آجائے گا۔ اس مسئلے کو مستقل بنیادوں پر حل کیا جائے اور اس لئے مشاورت ضروری ہے، اس سلسلے میں ہماری جہاں ضرورت ہوگی ہم وہاں موجود ہوں گے۔

پیپلزپارٹی اور ایم کیو ایم کے رہنماؤں کے درمیان عجمان میں ہونے والی ملاقات سے متعلق فاروق ستار کا کہنا تھاکہ میڈیا سے گزارش ہے کہ سیاسی رابطوں اور سیاسی مکالموں سے بہتر نتائج کی توقع کریں اور انہیں خوش آئین سمجھیں۔ جب لوگ آپس میں بیٹھیں گے تو کوئی راستہ نکالیں گے اور اگر ان رابطوں کو کوئی معنی پہنا دیا جائے کہ صوبائی حکومت میں جارہے ہیں یا وفاقی حکومت میں جارہے ہیں تو اس قسم کی قیاس آرائیوں سے رابطوں کی اہمیت ختم ہوجاتی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔