پیپلز پارٹی اور ایم کیوایم میں رابطے سندھ کی بھلائی اور ترقی کیلئے اہم ہو سکتے ہیں، شرجیل میمن

ویب ڈیسک  اتوار 27 اکتوبر 2013
ضروری نہیں کہ سیاسی ملاقاتیں صرف حکومت میں آنے کے لئے ہوں، وزیر اطلاعات سندھ۔ فوٹو: فائل

ضروری نہیں کہ سیاسی ملاقاتیں صرف حکومت میں آنے کے لئے ہوں، وزیر اطلاعات سندھ۔ فوٹو: فائل

کراچی: وزیراطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا ہے کہ ایم کیوایم اور پیپلز پارٹی میں رابطے سندھ کی بھلائی اور ترقی میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔

شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ ضروری نہیں کہ سیاسی ملاقاتیں صرف حکومت میں آنے کے لئے ہوں، ایم کیو ایم ماضی میں ہمارے ساتھ حکومت میں شامل رہی، ان سے تعلقات اچھے ہیں، ایم کیو ایم سمیت تمام سیاسی قوتوں سے رابطےضروری ہیں۔ شرجیل میمن نےکہا کہ سیاست میں دشمنی نہیں اختلافات ہوتے ہیں جنہیں کیا جاسکتا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔