طالبان سے كامیاب مذاكرات كے باوجود ملك میں امن قائم نہیں ہو گا، علامہ طاہراشرفی

آن لائن  اتوار 27 اکتوبر 2013
یكم محرم الحرام سے دس محرم الحرام تک ملک بھر میں عشرہ فاروق و حسین منایا جائے گا، علامہ طاہر اشرفی۔ فوٹو: ایکسپریس

یكم محرم الحرام سے دس محرم الحرام تک ملک بھر میں عشرہ فاروق و حسین منایا جائے گا، علامہ طاہر اشرفی۔ فوٹو: ایکسپریس

ملتان: پاكستان علماءكونسل كے چیئرمین علامہ طاہر محمود اشرفی نے كہا ہے كہ طالبان سے كامیاب مذاكرات كے باوجود ملك میں امن قائم نہیں ہو گا كیونكہ افغانستان میں بھارتی خفیہ ایجنسی رااور  سی آئی اے كے كیمپ پاكستان كے خلاف كام كررہے ہیں۔

پاكستان علماءكونسل كے زیر اہتمام استحكام پاكستان كانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ طاہر اشرفی نے مطالبہ كہ حکومت افغانستان میں راء اور سی آئی اے كیمپوں  كے بارے میں  فوری توجہ دے۔ انہوں  نے كہا كہ پاكستان میں ایك میجر جنرل كی شہادت اور پشاور میں  چرچ پر حملہ میں  طالبان نہیں  بلكہ بھارتی ایجنسی را اور امریكہ كی سی آئی اے ملوث ہیں، كرزئی ، منموہن اور اوبامہ كوئی بھی پاكستان كیلئے مفید نہیں  ہے ۔انہوں  نے كہا كہ پاكستان كا دفاع ہم خود كر سكتے ہیں۔ انہوں  نے كہاكہ طالبان سے مذاكرات كا آغاز كركے قوم كو آگاہ كیا جائے كہ مذاكرات كس نہج پر ہیں  تاہم طالبان سے مذاكرات پاكستان كی قیمت پر نہیں  ہونے چاہئیں۔

انہوں  نے كہا كہ یكم محرم الحرام سے دس محرم الحرام تک ملک بھر میں عشرہ فاروق و حسین منایا جائے گا، علمامحرم الحرام میں  ایك دوسرے سے تعاون كریں  گے اور ایك دوسرے كے جذبات كا احترام كریں  گے  اور كوئی بھی كسی كی دل شكنی نہیں  كرے گا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔