- بلوچستان کابینہ نے سرکاری سطح پر گندم خریداری کی منظوری دیدی
- ہتھیار کنٹرول کے دعویدارخود کئی ممالک کو ملٹری ٹیکنالوجی فراہمی میں استثنا دے چکے ہیں، پاکستان
- بشریٰ بی بی کا عدالتی حکم پر شفا انٹرنیشنل اسپتال میں طبی معائنہ
- ویمن ون ڈے سیریز؛ پاک ویسٹ انڈیز ٹیموں کا کراچی میں ٹریننگ سیشن
- محکمہ صحت پختونخوا نے بشریٰ بی بی کے طبی معائنے کی اجازت مانگ لی
- پختونخوا؛ طوفانی بارشوں میں 2 بچوں سمیت مزید 3 افراد جاں بحق، تعداد 46 ہوگئی
- امریکا کسی جارحانہ کارروائی میں ملوث نہیں، وزیر خارجہ
- پی آئی اے کا یورپی فلائٹ آپریشن کیلیے پیرس کو حب بنانے کا فیصلہ
- بیرون ملک ملازمت کی آڑ میں انسانی اسمگلنگ گینگ سرغنہ سمیت 4 ملزمان گرفتار
- پاکستان کےمیزائل پروگرام میں معاونت کا الزام، امریکا نے4 کمپنیوں پرپابندی لگا دی
- جرائم کی شرح میں اضافہ اور اداروں کی کارکردگی؟
- ضمنی انتخابات میں عوام کی سہولت کیلیے مانیٹرنگ اینڈ کنٹرول سینٹر قائم
- وزیرداخلہ سے ایرانی سفیر کی ملاقات، صدررئیسی کے دورے سے متعلق تبادلہ خیال
- پختونخوا؛ صحت کارڈ پر دوائیں نہ ملنے پر معطل کیے گئے 15 ڈاکٹرز بحال
- لاہور؛ پولیس مقابلے میں 2 ڈاکو مارے گئے، ایک اہل کار شہید دوسرا زخمی
- پختونخوا؛ مسلسل بارشوں کی وجہ سے کئی اضلاع میں 30 اپریل تک طبی ایمرجنسی نافذ
- پختونخوا؛ سرکاری اسکولوں میں کتب کی عدم فراہمی، تعلیمی سرگرمیاں معطل
- موٹر وے پولیس کی کارروائی، کروڑوں روپے مالیت کی منشیات برآمد
- شمالی کوریا کا کروز میزائل لیجانے والے غیرمعمولی طورپربڑے وارہیڈ کا تجربہ
- پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرا ٹی20 آج کھیلا جائے گا
اداکارہ صنم چوہدری کی شادی کی تصاویر منظر عام پر آگئیں
اداکارہ وماڈل صنم چوہدری کے 6 ماہ پہلے ہونے والے نکاح کی تصاویر منظر عام پر آگئیں۔
رواں سال جولائی میں اداکارہ کے شوبز کو خیرباد کہنے اور شادی کرکے امریکہ منتقل ہونے کی خبریں زیر گردش تھیں تاہم سومی چوہان نے خبروں کی تردید کی تھی۔ اور اب اداکارہ صنم چوہدری اور گلوکار سومی چوہان رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر ہوچکی ہیں۔
اداکارہ نے اپنی تصاویر کے ساتھ ’مسز سومی چوہان‘ لکھ کر پوسٹ کی ہے اور بھانجی، بہنوں اور والدہ کے ہمراہ بھی تصاویر لگاتے ہوئے شادی کا اعلان کیا ہے۔ جب کہ ایک تصویر میں انہوں نے اپنی والدہ کا شکریہ بھی ادا کیا ۔ دوسری جانب نکاح کے موقع پر ان کی تینوں بہنوں اور چند قریبی رشتہ دار بھی موجود تھے۔
یاد رہے کہ صنم چوہدری کا نکاح جولائی میں اسلام آباد میں ہوا تھا لیکن انہوں نے یہ بات پوشیدہ رکھی اور ان کی بڑی بہن کا بھی یہی دعویٰ تھا کہ ابھی ایسا کچھ نہیں ہوا تاہم اس حوالے سے 12 جولائی کو خبریں سامنے آئی تھیں۔
صنم چوہدری کی بڑی بہن اداکارہ زیب چوہدری کا کہنا ہے کہ نکاح کی تقریب مختصر تھی جس میں بہت سے رشتہ داروں کو بھی مدعو نہیں کیا گیا۔ البتہ دوستوں اور رشتہ داروں کو دعوت دینے یا نہ دینے کا فیصلہ صنم چوہدری خود کریں گی۔
واضح رہے کہ صنم چوہدری نے کئی ٹی وی ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں، اس کے علاوہ انہوں نے ایک فلم میں بھی کام کیا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔