جیوانی؛ 31 فٹ طویل نایاب بروڈس وہیل مردہ حالت میں ساحل پر مل گئی

آفتاب خان  جمعـء 29 نومبر 2019
تصویر میں جیوانی کے پانی میں جال میں پھنسنے والی وھیل نمایاں ہے جو ایک نایاب نسل سے تعلق رکھتی ہے (فوٹو: ایکسپریس)

تصویر میں جیوانی کے پانی میں جال میں پھنسنے والی وھیل نمایاں ہے جو ایک نایاب نسل سے تعلق رکھتی ہے (فوٹو: ایکسپریس)

کراچی: بلوچستان کے ساحل جیوانی کے قریب 31 فٹ لمبی ’بروڈس وہیل‘ مردہ حالت میں پائی گئی۔

ترجمان ڈبیلو ڈبیلو ایف کے مطابق ماہی گیروں کے جال میں پھنس کر ہلاک ہونے والی نایاب نسل کی وہیل بلوچستان کی سمندری پٹی جیوانی کے قریب مردہ حالت میں مل گئی ہے، مردہ حالت میں ملنے والی وہیل 31 فٹ طویل تھی۔

ترجمان ڈبیلو ڈبیلو ایف نے بتایا ہے کہ نایاب نسل کی بروڈس وہیل 26 نومبر کو ماہی گیروں کے جال میں پھنس گئی تھی، ماہی گیروں نے مچھلی کو آزاد کرنے کی کوشش کی مگر اس کا رویہ جارحانہ تھا، اطلاع ملنے والی سرچ اینڈ ریسکیو کی ٹیمیں بھی پہنچیں تاہم ریسکیو کے عمل کے دوران وہیل مچھلی نہیں مل سکی تھی۔

واضح رہے کہ بروڈس وہیل پاکستانی سمندروں میں پائی جانے والے تین اقسام میں سے ایک ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔