امریکی کوہ پیما ہزار فٹ کی بلندی سے گر کر ہلاک

ویب ڈیسک  جمعـء 29 نومبر 2019
بریڈ سنگلاخ عمودی چٹانوں کو عبور کرنے کیلیے عالمی شہرت رکھتے ہیں۔ فوٹو : فائل

بریڈ سنگلاخ عمودی چٹانوں کو عبور کرنے کیلیے عالمی شہرت رکھتے ہیں۔ فوٹو : فائل

میکسیکو سٹی: میکسیکو میں عمودی پہاڑوں اور چٹانوں کو عبور کرنے والا عالمی شہرت یافتہ کوہ پیما گوب رائٹ 1 ہزار فٹ کی بلندی سے گر کر ہلاک ہوگئے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی کوہ پیما بریڈ گوب رائٹ اپنے ساتھی کے ہمراہ میکسیکو کے پہاڑی سلسلے ’شائنگ پاتھ‘ کی 2 ہزار 300 فٹ کی چوٹی عبور کر کر واپس لوٹ رہے تھے کہ 300 میٹر کی بلندی سے نیچے آگرے۔

31 سالہ گوب رائٹ شائنگ پاتھ پر 28 سالہ ساتھی جیکب سن کے ساتھ سنگلاخ چٹانوں کوعبور کر رہے تھے کہ ایک چٹان سے دونوں نیچے گر گئے۔ جیکب سن کے پاؤں کی ہڈیاں ٹوٹ گئیں تاہم گوب رائٹ جانبر نہ ہوسکے۔ دونوں کوہ پیما چٹانوں اور پہاڑوں کو بغیر رسی کے عبور کرنے کے لیے عالمی شہرت رکھتے تھے۔

واضح رہے کہ 2017ء میں بریڈ گوب رائٹ نے اپنے ساتھی رےنولڈز کے ساتھ مل کر دنیا کی سب سے خطرناک عمودی چٹان کو سب سے کم وقت میں عبور کر کے ریکارڈ قائم کیا تھا۔


View this post on Instagram

I’m so sorry to hear that @bradgobright just died in a climbing accident. He was such a warm, kind soul – one of a handful of partners that I always loved spending a day with. I suppose there’s something to be said about being safe out there and the inherent risks in climbing but I don’t really care about that right now. I’m just sad for Brad and his family. And for all of us who were so positively affected by his life. So crushing. Brad was a real gem of a man. For all his strengths and weaknesses (like his insanely strong fingers, or living out of a Honda Civic…) at the core he was just a good guy. I guess there’s nothing really to say. I’m sad. The climbing world lost a true light. Rest in peace…

A post shared by Alex Honnold (@alexhonnold) on Nov 27, 2019 at 9:12pm PST

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔