ڈالر کی قدر اور سونے کی قیمت مزید گرگئی

ویب ڈیسک  جمعـء 29 نومبر 2019
 انٹربینک میں ڈالر 9 پیسے اور اوپن مارکیٹ میں 10 پیسے سستا ہوا۔فوٹو: فائل))

انٹربینک میں ڈالر 9 پیسے اور اوپن مارکیٹ میں 10 پیسے سستا ہوا۔فوٹو: فائل))

کراچی: جمعے کے روز انٹربینک میں ڈالر 9 پیسے اور اوپن مارکیٹ میں 10 پیسے سستا ہوا جب کہ صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ اور دس گرام قیمت میں بالترتیب 100 روپے اور 85 روپے کی کمی ہوئی۔ 

ایکسپریس نیوز کے مطابق کاروباری ہفتے کے آخری روز انٹربینک میں ڈالر 9 پیسے مزید سستا ہوگیا اور ڈالر 152 روپے 32 پیسے سے کم ہوکر 155 روپے 23 پیسے پر بند ہوا، جب کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 10 پیسے سستا ہونے کے بعد 155 روپے 70 پیسے سے کم ہوکر 155 روپے 60 پیسے کا ہوگیا۔

دوسری جانب عالمی بلین مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت بغیر کسی تبدیلی کے1457  ڈالر کی سطح پرمستحکم رہنے کے باوجود مقامی صرافہ مارکیٹوں میں جمعہ کے روز بھی فی تولہ اور دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 100 روہے اور85 روپے کی کمی واقع ہوئی۔

قیمتوں میں کمی کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت گھٹ کر 85 ہزار 100روپے اور دس گرام سونے کی قیمت کم ہو کر 72 ہزار 960 روپےہوگئی۔ اس کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیرکسی تبدیلی کے 1000 پرمستحکم رہی اور دس گرام چاندی کی قیمت بغیرکسی تبدیلی کے857 روپے34 پیسے پر مستحکم رہی۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔