اوگرا نے ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ کردیا

ویب ڈیسک  جمعـء 29 نومبر 2019
کمرشل سلنڈر 5825 روپے اور گھریلو سلنڈر 1514 روپے میں فروخت کیا جائے گا، نوٹیفکیشن؛ فوٹو:فائل۔

کمرشل سلنڈر 5825 روپے اور گھریلو سلنڈر 1514 روپے میں فروخت کیا جائے گا، نوٹیفکیشن؛ فوٹو:فائل۔

 اسلام آباد: اوگرا نے ایل پی جی کی قیمتوں میں 2 روپے فی کلو کا اضافہ کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اوگرا نے ماہ دسمبر کے لیے ایل پی جی کی قیمت میں اضافہ کردیا اور اس حوالے سے باضابطہ نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

نوٹی فکیشن کے مطابق ایل پی جی کی قیمت میں 2 روپے فی کلو، گھریلو سلنڈر18 روپے اور کمرشل سلنڈرکی قیمت میں 72 روپے اضافہ کی منظوری دی گئی ہے، جس کے بعد یکم دسمبر سے ایل پی جی 127 سے بڑھ کر 129 روپے فی کلو، گھریلو سلنڈر اضافے کے بعد 1496 روپے کے بجائے 1514 روپے اور کمرشل سلنڈر 5756 روپے سے بڑھ کر 5825 روپے میں فروخت ہوگا۔

چیئرمین ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن عرفان کھوکھر کے مطابق اوگرا نے ماہ دسمبر 2019 کے لیے ایل پی جی کی قیمت میں اضافے کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔