پروفیسر محمد آصف خان چائنیز اکیڈمی آف سائنسز کے فارن رکن منتخب

ویب ڈیسک  ہفتہ 30 نومبر 2019
پروفیسر محمد آصف خان رکنیت حاصل کرنے والے دوسرے پاکستانی سائنسدان ہیں۔ فوٹو: فائل

پروفیسر محمد آصف خان رکنیت حاصل کرنے والے دوسرے پاکستانی سائنسدان ہیں۔ فوٹو: فائل

پشاور: وائس چانسلر جامعہ پشاور پروفیسر محمد آصف خان کو چائنیز اکیڈیمی آف سائنسز کا فارن رکن منتخب کرلیا گیا، پروفیسر عطا الرحمان کے بعد یہ اعزاز پانے والے وہ دوسرے پاکستانی ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق جامعہ پشاور کے وائس چانسلر محمد آصف خان کو چائنیز اکیڈیمی آف سائنسز کا فارن رکن منتخب کرلیا گیا ہے۔ پروفیسر عطا الرحمن کے بعد پروفیسر محمد آصف خان دوسرے پاکستانی سائنس دان ہیں جنھیں اس پلیٹ فارم کی رکنیت سے نوازا گیا ہے۔

پروفیسر آصف خان کو خطے اور چین میں اپنی ارتھ سائنسز مہارت اور سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی خدمات کی بناء پر رکنیت دی گئی ہے چائنیز اکیڈیمی آف سائنسز کے صدر بائی چوئن لی نے اپنے خط میں ان پروفیسر کی خدمات کا بھی اعتراف کیا ہے۔

واضح رہے کہ ’’چائنیز اکیڈمی آف سائنسز‘‘ تحقیق و ترقی کے تھنک ٹینک کی حیثیت سے دنیا بھر سے 108 اور 833 چینی تحقیقاتی اداروں پر مشتمل ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔