کوٹ ادو میں ٹریکٹر ٹرالی الٹنے سے 5 خواتین جاں بحق

حادثہ ٹریکٹر ٹرالی کا ایک دوسرے کو اوور ٹیک کرتے ہوئے پیش آیا


ویب ڈیسک December 01, 2019
حادثے کا شکار خواتین کپاس چننے جا ہی تھیں، فوٹو: فائل

کوٹ ادو میں ٹریکٹر ٹرالی الٹنے سے 5 خواتین جاں بحق ہوگئیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق مظفرگڑھ کی تحصیل کوٹ ادو میں ہیڈ تونسہ کے قریب ٹریکٹر ٹرالی تیز رفتاری سے اوور ٹیک کرتے ہوئے الٹ گئی، جس کے نتیجے میں 5 خواتین موقع پر ہی جاں بحق جب کہ 8 زخمی ہوگئیں۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ خواتین دو ٹریکٹر ٹرالیوں پر کپاس چننے جا ہی تھیں۔زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے