آئین میں اقلیتوں سمیت ہرشہری کو برابر حقوق حاصل ہیں چیف جسٹس

عدالتیں 50 برس سے خواتین کے حقوق کے تحفظ کے لیے کام کررہی ہیں، چیف جسٹس پاکستان


ویب ڈیسک December 01, 2019
عدالتیں 50 برس سے خواتین کے حقوق کے تحفظ کے لیے کام کررہی ہیں، چیف جسٹس پاکستان۔ فوٹو : فائل

چیف جسٹس پاکستان آصف سعید خان کھوسہ کا کہنا ہے کہ آئین میں اقلیتوں سمیت ہرشہری کو برابر حقوق حاصل ہیں۔

لاہور میں تیسری 3 روزہ وومن ججز کے اختتامی سیشن سے خطاب میں چیف جسٹس پاکستان آصف سعید خان کھوسہ کا کہنا تھا کہ خواتین ججز کانفرنس کا انعقاد ہم سب کے لیے باعث فخر ہے، معاشرے میں خواتین کا کردار بڑھتا جارہا ہے جب کہ نوکریوں کے لیے خواتین کا خصوصی کوٹہ مختص ہے۔ انہوں نے کہا کہ عدالتیں 50 برس سے خواتین کے حقوق کے تحفظ کے لیے کام کررہی ہیں تاہم زندگی کے ہر شعبےمیں خواتین کو با اختیار بنانا ہوگا۔

چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ جج بننے کے بعد خواتین ججز کا رویہ بھی مرد ججز جیسا ہوجاتا ہے،خواتین ججز نے پیچیدہ مقدمات میں قانون کے مطابق فیصلے دے کر صلاحیتوں کو منوایا، خواتین ججز ذہنی دباؤ سے آزاد ہوکر اپنا کام کریں۔ انہوں نے کہا کہ آئین میں اقلیتوں سمیت ہرشہری کو مساوی حقوق حاصل ہیں جب کہ قرآن پاک میں بار بار انصاف کی فراہمی کی تلقین کی گئی ہے، اللہ تعالیٰ انصاف کرنے والوں کے ساتھ محبت کرتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں