سعودی عرب میں خاتون نے دوران پرواز بچے کو جنم دیدیا

ویب ڈیسک  اتوار 1 دسمبر 2019
السعودیہ ایئر کا طیارہ عرعر سے ریاض کیلیے محو پرواز تھا۔ فوٹو : الوطن اخبار

السعودیہ ایئر کا طیارہ عرعر سے ریاض کیلیے محو پرواز تھا۔ فوٹو : الوطن اخبار

ریاض: سعودی عرب میں عرعر سے ریاض جانے والی پرواز میں خاتون نے ایک خوبصورت بچے کو جنم دیا ہے۔

سعودی اخبار الوطن کے مطابق السعودیہ ایئر کی پرواز 1228 ایس وی میں سعودی خاتون کے یہاں ایک صحت مند بچے کی پیدائش کی ہوئی ہے، خوش قسمتی سے طیارے میں اس وقت ایک لیڈی ڈاکٹر بھی موجود تھیں جنہوں نے کئی ہزار فٹ کی بلندی پر محو پرواز جہاز میں زچگی کا عمل مکمل کرایا۔ لیڈی ڈاکٹر کی معاونت ایئرہوسٹس نے کی۔

بچے کی پیدائش پر طیارے کا عملہ خوشی سے نہال ہوگیا جب کہ مسافروں نے بھی ایک دوسرے کو مبارکباد دی۔ لیڈی ڈاکٹر نے دو زندگیوں کو بچانے کی اپنی کامیابی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ خود کو خوش قسمت تصور کر رہی ہوں۔ اللہ نے میرے ہاتھوں ایک نیک کام کرایا ہے۔

Baby birth in palne saudia

طیارے کے کپتان نے حاضر دماغی کا مظاہرہ کرتے ہوئے لینڈنگ سے پہلے ہی ریاض ایئرپورٹ پر طبی عملے اور ایمبولینس کی موجودگی کو یقینی بنایا، لینڈنگ کے بعد خاتون اور نومولود کو قریبی اسپتال منتقل کیا جہاں دونوں کی حالت خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔