کوئٹہ میں یخ بستہ ہواؤں سے سردی کی شدت میں اضافہ، گیس بھی غائب

ویب ڈیسک  اتوار 1 دسمبر 2019
گیس کی فراہمی معطل ہونے پرشہریوں نے لکڑی اور گیس سلنڈروں کا استعمال شروع کردیا ۔ فوٹو : فائل

گیس کی فراہمی معطل ہونے پرشہریوں نے لکڑی اور گیس سلنڈروں کا استعمال شروع کردیا ۔ فوٹو : فائل

کوئٹہ: شہر میں یخ بستہ ہواؤں سے بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے جب کہ گیس کی فراہمی بھی معطل ہے جس سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق شہر میں یخ بستہ ہواؤں سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے اور بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں بھی شدید سردی کا راج ہے۔

سرد ہواؤں کے باعث شہر بھر میں گیس غائب ہے جب کہ بجلی کی آنکھ مچولی جاری ہے، کھانا پکانے سمیت روز مرہ کے معمولات متاثر ہونے پرشہریوں نے لکڑی اور گیس سلنڈروں کا استعمال شروع کردیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔