آرمی ایکٹ میں ترمیم سے پہلے وزیراعظم نیا ہوگا بلاول بھٹو زرداری

آصف زرداری کی ضمانت کے لئے درخواست دائرکریں گے، چیئرمین پیپلزپارٹی


ویب ڈیسک December 02, 2019
وزیراعظم اپوزیشن رہنماوَں پر دباؤ ڈالنا چاہتے ہیں، چیئرمین پیپلزپارٹی۔ فوٹو:فائل

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ آرمی ایکٹ سے متعلق آئینی ترمیم سے پہلے ہمارا وزیراعظم نیا ہوگا۔

اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ سابق صدرآصف زرداری کی طبیعت بدستورناساز ہے، آصفہ بھٹو نے سابق صدر کو ضمانت کے لیےمنا لیا ہے اور اب فیصلہ ہوا ہے کہ کل طبی بنیادوں پر آصف زرداری کی ضمانت کے لیےدرخواست دائر کریں گے۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع سے متعلق چیئرمین پیپلزپارٹی کا کہنا تھا کہ آرمی چیف کی تعیناتی سےمتعلق سپریم کورٹ کےتفصیلی فیصلےکے منتظر ہیں، امید ہےعدالتی فیصلے سے ہمیں رہنمائی ملےگی۔ وزیراعظم کے رویے سے لگتا ہے وہ قانون سازی کے لیےاتفاق رائے نہیں چاہتے جب کہ پہلے ہمارا وزیراعظم نیا ہوگا، پھر ترمیم ہوگی۔

بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ وزیراعظم اپوزیشن رہنماوَں پر دباؤ ڈالنا چاہتے ہیں، انہوں نے پہلے بھی دوسرے معاملات میں اتفاق رائے پیدا نہیں کیا اور ہر معاملےمیں غیر سنجیدگی کا مظاہرہ کرتے ہیں۔

 

 

 

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے