- پی آئی سی واقعے پر وکلا کیخلاف دہشت گردی کے مقدمات درج
- لاہور میں پی آئی سی اسپتال مکمل طور پر بند
- ٹیسٹ کا دوسرا روز، گرین شرٹس کیخلاف سری لنکا کی بیٹنگ جاری
- وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان
- شنواری کے ساتھ عابد علی کا بھی ڈیبیو، فواد پھر منہ دیکھتے رہ گئے
- 4 پیسرز کی شمولیت کا فیصلہ مبصرین اور شائقین کو حیران کرگیا
- علیم ڈار ایک اور سنگ میل عبور کرنے کیلیے تیار
- انٹرنیٹ استعمال کرنیوالوں پررواں سال کرکٹ کا خمار چھایا رہا
- گٹکا اور مین پوری بنانے والوں کیلیے 10 سال قید کی سزا تجویز
- آصف زرداری کو ضمانت کے بعد کراچی لانے کی تیاریاں مکمل
- آرمی چیف سے روسی وزیر تجارت، برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقاتیں
- جولائی تا نومبر: تجارتی خسارہ سُکڑ کر 9.7 ارب ڈالر رہ گیا
- کسٹمزانٹیلی جنس نے 70کروڑ سے زائد کی ٹیکس چوری پکڑ لی
- اے ڈی بی پاور سیکٹر میں 2 بلین ڈالرز کی سرمایہ کاری کرے گا
- پاکستانی ادارے این آئی بی ڈی کے لیے عالمی اعزاز
- آئی بی اے کراچی میں فوری طور پر ریگولر ڈائریکٹر کی تقرری کا فیصلہ
- اسٹاک مارکیٹ پر اثر انداز ہونے والے افراد کیخلاف کارروائی کا فیصلہ
- گریبان میں جھانکنا چاہیے ہم اپنے حقوق ادا کر رہے ہیں یا نہیں، مراد علی شاہ
- دعا منگی کیس، پولیس نے چند مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا
- کئی علاقوں میں بوندا باندی و ہلکی بارش، آج رات ٹھنڈ میں مزید اضافہ ہوگا
بدعنوانی اورمنی لانڈرنگ کا مقابلہ کرنا حکومتی ایجنڈے کا اہم جزو ہے، عمران خان

ملک کی خدمت کے لئے اپنی تما م کوششیں بروئے کار لائیں گے، وزیراعظم۔ فوٹو:فائل
اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ منی لانڈرنگ اور دیگر جرائم کا مقابلہ کرنا پی ٹی آئی کے حکومتی ایجنڈے کا اہم جزو ہے۔
وزیراعظم عمران خان سے ڈی جی ایف آئی اے واجد ضیاء نے ملاقات کی، اس موقع پر ملاقات میں اسپیشل اسسٹنٹ برائے احتساب مرزا شہزاد اکبر بھی موجود تھے۔ وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ بدعنوانی، سائبر کرائم، معاشی جرم، امیگریشن سے متعلق جرائم ، منی لانڈرنگ اور و دیگر جرائم کا مقابلہ کرنا پی ٹی آئی کے حکومتی ایجنڈے کا اہم جزو ہے، ملک کی خدمت کے لیے اپنی تما م کوششیں بروئے کار لائیں گے۔
ایکسپریس نیوزکے مطابق وزیرِ اعظم عمران خان سے حال ہی ترقی پانے والے وفاقی سیکرٹریز نے ملاقات کی، وزیرِاعظم نے ترقی پانے والے افسران کو مبارکباد دی اور کہا کہ امید ہے ترقی پانے والے افسران اپنی نئی ذمہ داریاں نہایت فرض شناسی اور ملک و قوم کی خدمت کے بھرپورجذبے کے تحت ادا کریں گے۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ 60 کی دہائی میں گورننس کے لحاظ سے مثالی سمجھا جانے والا ہمارا ملک آج خطے میں دوسرے ممالک سے قدرے پیچھے رہ گیا جس کی مختلف وجوہات ہیں، پاکستان تاریخ کے اہم دوراہے پر کھڑا ہے، ملک کی تعمیر و ترقی کے لیے جہاں سیاسی قیادت نے وژن دینا ہے وہاں بیورو کریسی نے اس وژن کو عملی جامہ پہنانا ہے، سیاسی قیادت اور بیوروکریسی نے ملک کے مستقبل کا تعین کرنا ہے، اس کے لئے نئی سوچ اور بہتر طرز حکومت (گڈگورننس) کی ضرورت ہے، ترقی پانے والے افسران اپنی ذمہ داریاں جہاد اور قومی فریضہ سمجھ کر ادا کریں۔
عمران خان نے کہا کہ ماضی میں بیرون ملک پاکستانیوں اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کی گورننس کے مسائل کی وجہ سے حوصلہ شکنی ہوئی لیکن ہمیں اس ماحول کو بہتر کرنا ہے، حکومت کی کوششوں سے ملک میں معاشی استحکام ہے، گزشتہ 15 ماہ میں ملکی و غیر ملکی سرمایہ کاروں نے ہر شعبے میں دلچسپی کا اظہار اور ملکی معیشت و پالیسیوں پر اعتماد کیا ہے، بین الاقوامی ادارے بھی ملکی معیشت میں آنے والی بہتری کے معترف ہیں، اس استحکام کو مزید تقویت دینے کے لئے ضروری ہے کہ بیوروکریسی طرز حکومت اور عوام کی فلاح و بہبود کے ضمن میں اپنا بھرپور کردار ادا کرے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔