کوئٹہ میں شوہر نے مٹی کا تیل چھڑک کر بیوی کو آگ لگا دی     

ویب ڈیسک  پير 2 دسمبر 2019
ثمینہ نامی خاتون کو تشویشناک حالت میں (بی ایم سی)  بولان میڈیکل کمپلیکس منتقل کردیا گیا، پولیس ۔ فوٹو : فائل

ثمینہ نامی خاتون کو تشویشناک حالت میں (بی ایم سی) بولان میڈیکل کمپلیکس منتقل کردیا گیا، پولیس ۔ فوٹو : فائل

کوئٹہ: باچاخان چوک پر شوہر نے مٹی کا تیل چھڑک کر بیوی کو آگ لگا دی جس کے نتیجے میں وہ بری طرح جھلس گئی۔      

کوئٹہ کے علاقے باچا خان چوک پر میاں بیوی کے درمیان جھگڑا ہوا اور شوہر نے مٹی کا تیل چھڑک کر بیوی کو آگ لگا دی جس سے وہ بری طرح جھلس گئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ثمینہ نامی خاتون کو تشویشناک حالت میں (بی ایم سی)  بولان میڈیکل کمپلیکس منتقل کردیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔