پشاور میں کھانا پکانے کیلیے سلنڈر نہ دینے پر بھائی نے بھائی کو قتل کر دیا

نمائندہ ایکسپریس  پير 2 دسمبر 2019
فائرنگ کی زد میں آ کر ایک راہگیر حسن خان بھی زخمی ہوا جس کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے (فوٹو: فائل)

فائرنگ کی زد میں آ کر ایک راہگیر حسن خان بھی زخمی ہوا جس کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے (فوٹو: فائل)

پشاور: پشاور کے علاقہ چمکنی میں بھائی نے کھانا پکانے کے لیے سلنڈر نہ دینے پر فائرنگ کر کے بھائی کو قتل کر دیا۔

ایکسپریس کے مطابق بہادر زیب اور مبارک زیب پسران محمد زیب جو کہ فتو عبدالرحیمہ کے ایک ٹیکسی اسٹینڈ میں چوکی دار ہیں ان کا آپس میں گیس سلنڈر کے بے جا استعمال پر جھگڑا ہوا ہے جس کے دوران ملزم بہادر زیب نے فائرنگ کر کے اپنے بھائی مبارک زیب کو شدید زخمی کیا جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہوگیا۔

فائرنگ کی زد میں آ کر ایک راہگیر حسن خان بھی زخمی ہوا جس کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے ملزم کی گرفتاری کے لیے کارروائی کا آغاز کر دیا جو وارادت کے فورا بعد فرار ہوگیا، پولیس تفتیشی ٹیم نے جائے واردات سے اہم شواہد اکٹھے کرلیے ہیں جبکہ ڈیڈ باڈی کو پوسٹ مارٹم رپورٹ کے لیے منتقل کر دیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔