لاہور میں پاکستان کی دوسری بلند ترین عمارت بنانے کا فیصلہ

یہ پنجاب کی سب سے بلند عمارت ہوگی، اربن یونٹ اور نجی کنسٹرکشن کمپنی کے درمیان معاہدے پر دستخط


Numainda Express December 02, 2019
یہ پنجاب کی سب سے بلند عمارت ہوگی، اربن یونٹ اور نجی کنسٹرکشن کمپنی کے درمیان معاہدے پر دستخط (فوٹو: فائل)

پنجاب حکومت نے لاہور میں پاکستان کی دوسری بلند ترین اور صوبے کی پہلی بلند عمارت بنانے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے کے ڈیزائن اور فزیبیلٹی کی ذمہ داری اربن یونٹ کوسونپ دی گئی۔

اربن یونٹ کی طرف سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق پنجاب کی بلند ترین اور پاکستان کی دوسری بڑی کثیرالمنزلہ عمارت کی تعمیر کے لیے اربن یونٹ ڈجی سول گروپ کو تعمیراتی ڈیزائن اور مکمل فزبیلٹی پر ماہرانہ رہنمائی فراہم کرے گا۔

اس حوالے سے پیر کے روز اربن یونٹ کے سی ای او خالد شیردل اور نجی کنسٹرکشن کمپنی کے ایڈوائزر حیدر زمان قریشی نے باہمی معاہدے پر دستخط کیے۔ حکام کے مطابق یہ فلک بوس عمارت لاہور کے صدیوں پرانے ثقافتی ورثے اور موجود دور کے جدید فن تعمیر کے اشتراک کا نمونہ ہوگی۔

یہ عمارت کینال روڈ پر بنائی جائے گی جس میں بہترین اور پرتعیش رہائشی سہولیات، کاروباری مراکز، تفریح کے مواقع اور دفاتر کے لیے جگہ کا انتظام ہوگا۔

اربن یونٹ حکام کا کہنا ہے کہ یہ شہر کی تاریخ میں اپنی نوعیت کا پہلا شاندار منصوبہ ہوگا، جہاں ایک چھت تلے تمام سہولیات تمام سہولیات مہیاکی جائیں گی، فن تعمیر کےاس شاہکار کی تکمیل سے شہری علاقوں میں آبادی کے دباؤ کی وجہ سے پیدا ہونے والے مسائل اور جگہ کی کمی پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے