کراچی کی اسکیم 33 میں نقشے پاس کرائے بغیر عمارتوں کی تعمیر

اسٹاف رپورٹر  منگل 3 دسمبر 2019
مافیانے اسکیم 33 کو پٹے پر لے لیا ،ایس بی سی اے افسران نے گلشن ٹاؤن سمیت کئی علاقوں کو غیر قانونی تعمیرات کا جنگل بنادیا۔ فوٹو: فائل

مافیانے اسکیم 33 کو پٹے پر لے لیا ،ایس بی سی اے افسران نے گلشن ٹاؤن سمیت کئی علاقوں کو غیر قانونی تعمیرات کا جنگل بنادیا۔ فوٹو: فائل

کراچی: کراچی کے مختلف علاقوں میں غیر قانونی تعمیرات کے بعد مافیا نے گلشن اقبال اسکیم 33گلشن اقبال ٹاؤن ایک میں پنجے گا ڑ لیے، تحقیقاتی اداروں کی آنکھوں میں دھول جھونک کر خلاف ضابط غیر قانونی طور پر بغیر نقشے پاس کر ائے عمارتیں تعمیر کرنا شروع کر دی گئی۔

مافیا نے اسکیم 33 کو پٹے پر لے لیا جس کا مبینہ سرپرست آصف شیخ ہے جو ایس بی سی اے میں اسسٹنٹ ڈائر یکٹر کی حیثیت سے کام کررہے ہیں لیکن وہ اس وقت اسکیم 33 کے مالک بنے ہوئے ہیں جس کی مبینہ سر پرستی ڈائر یکٹر گلشن اقبال ون کر رہے ہیں۔

ذرا ئع کا کہناہے کہ حالیہ دنوں میں تعینات ہو نے والے ڈائریکٹر گلشن اقبال1نے آصف شیخ کی مدد سے پورے اسکیم 33 میں غیر قانونی تعمیر ات کا جنگل بنانا شروع کر دیا۔

ایس بی سی اے سے عمارتو ں یا مکانات کے نقشے پاس کرانے کی زحمت ہی نہیں کی جارہی ہے بس مبینہ طور پر آصف شیخ سے اجا زت لے لی جائے اور نذارنہ جع کرا دیا جا ئے اور پھر تعمیر ات شروع کر لی جائے، غیر قانونی تعمیر ات کا سلسلہ اسکیم33گلشن اقبال 1میں اتنے عروج پر ہے کہ شہر میں ما فیا بھی حیران ہے کہ جمشید ٹاؤن ، لیاقت آباد اور سرجا نی ٹاؤن میں بھی اتنی بڑے پیما نے پر غیر قانونی تعمیر ات نہیں ہو ئی جتنی تیز ی کے ساتھ اسکیم 33 گلشن اقبال میں کی جا رہی ہے۔

ذرا ئع کا کہنا ہے کہ شہر میں اس وقت سب سے زیا دہ تعمیر ات اسکیم 33 اور سرجا نی ٹاؤن میں کی جارہی ہے لیکن اسکیم 33 کو انتہا ئی با اثر افراد نے پٹے پر دے دیا ہے جس کی سرپرستی  آصف شیخ کو بنایا گیا ہے سب سے اہم سوال یہ ہے کہ آصف شیخ کو شہر کا انتہائی اہم علا قہ کس کی ایما پر دیا گیا ہے کس سے آصف شیخ کو یہ پٹے پر دے دیا اور آصف شیخ ما ہا نہ نہیں بلکہ یو میہ کتنی مبینہ رشوت جمع کرتے ہیں اور کہاں کہاں فراہم کر تے ہیں۔

اس وقت بلڈر مافیا بھی بغیر نقشے پاس کر ا کے تعمیر ات کر ر ہے ہیں اور 4منزلہ ،۔6منزلہ 8 منزلہ عمار تیں تعمیر کر ر ہے ہیں اس میں 40 سے 200۔200فیلٹ تعمیر کئے گئے ہے جس میں انھوں نے بڑے پیما نے پر وائلیشن بھی کی جا رہی ہے کیو نکہ نقشے ہی پاس نہیں تو اس میں نہ پا رکنگ ایر یا چھوڑا جا رہا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ آصف شیخ نے اندھا دھند غیر قانونی تعمیر ات کا سلسلہ شروع کر ادیا جس سے سرکا ری خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچا یا جا رہا ہے تو دوسری جانب سے یہ باا ثر ما فیا نے تحقیقاتی اداروں سے سے بے خوف نظر آ تی ہے، ذرا ئع نے بتایا کہ یہ دو نو ں افسران شہر کی بلڈر ما فیا کے ساتھ گٹھ جو ڑ بنا لیا ہے جو اپنا اثر ورسوخ بھی استعما ل کر رہی ہے اور بغیر نقشے اور خلاف ضابط تعمیر ات کر ا ر ہے ہیں حیران کن طور بلڈر ما فیا بکنگ کر ر ہی ہے فلیٹوں کی جس میں شہر ی کر وڑوں روپے لگا دیے ہیں۔ اگر ان غیر قانونی پر وجیکٹ پر کاررو ائی کی گئی تو شہر یو ں کے کروڑوں روپے ڈوبنے کا خدشہ ہے۔

یہ دنوں افسران آّصف شیخ اور ڈائریکٹر گلشن اقبال 1نے اندھیر نگری چو پٹ راج قائم کر دی ہے اسکیم 33 گلشن اقبال کا وہ علاقہ ہے جہا ں بڑے پیمانے پر قانونی تعمیرات کی جا رہی تھی لیکن ما فیا نے یہا ں انٹری ما ردی اور پو رے نطام درہم بر ہم کر کے رکھ دیا جس کی وجہ سے صورتحال خراب ہو تی جا رہی ہے لیکن ایس بی سی اے چیف ظفر احسن پر اسرار خاموشی اختیار کیے ہو ئے ہیں۔

ذرا ئع نے بتا یا کہ ما فیا پر جان بوجھ کر آنکھیں بند کی گئی ہیں، عدالتی احکامات کے باوجود شہر میں غیرقانونی تعمیرات کی جارہی ہے لیکن سرکاری اور غیر سرکاری مافیا کو کوئی روکنے والا نہیں جو مبینہ طور کروڑوں روپے ماہانہ رشوت وصول کررہی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔