ساف گیمز میں پاکستان کے ابتدائی دن 4 میڈلز، والی بال میں بھی تمغہ یقینی

ایکسپریس نیوز  منگل 3 دسمبر 2019
ٹیم نے والی بال کے فائنل میں رسائی حاصل کرلی جہاں اس کا مقابلہ منگل کو بھارت سے ہوگا۔ فوٹو: فائل

ٹیم نے والی بال کے فائنل میں رسائی حاصل کرلی جہاں اس کا مقابلہ منگل کو بھارت سے ہوگا۔ فوٹو: فائل

 لاہور: پاکستان نے ساف گیمزمیں ابتدائی دن مجموعی طور پر 4 میڈلز جیت لیے۔

ساف گیمز میں پاکستان نے پہلا گولڈ میڈل کراٹے ایونٹ میں شاہدہ نے انفرادی کاتا میں حاصل کیا۔ انفرادی کاتا کیٹیگری میں نیامت اللہ نے سلور میڈل اپنے نام کیا، گلناز، شاہدہ اور نرگس نے ٹیم ایونٹ کاتا کیٹیگری میں بھی پاکستان کو چاندی کا تمغہ دلادیا۔

کاٹا مینز ٹیم ایونٹ میں کانسی کا تمغہ ملا، نصیر احمد، نعمان اور نعمت اللہ نے برانز میڈل جیت کر پوائنٹس ٹیبل پر پاکستان کے میڈلز کی تعداد چار تک پہنچا دی۔

ٹینس ایونٹ میں پاکستان نے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی،نیپال کے شہرکھٹمنڈو میں جاری گیمز میں پاکستان کا 305رکنی دستہ شریک ہے، ٹیم نے والی بال کے فائنل میں رسائی حاصل کرلی جہاں اس کا مقابلہ منگل کو بھارت سے ہوگا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔