گیند ہیلمٹ سے ٹکرانے کے باوجود لبوشین انجری سے بچ گئے

اسپورٹس رپورٹر  منگل 3 دسمبر 2019
لبوشین نے ہیلمٹ تبدیل کیا اور دوبارہ فیلڈنگ میں سرگرم ہوگئے۔ فوٹو: اسکرین گریب

لبوشین نے ہیلمٹ تبدیل کیا اور دوبارہ فیلڈنگ میں سرگرم ہوگئے۔ فوٹو: اسکرین گریب

 لاہور: محمد رضوان کے زوردار اسٹروک پر گیند ہیلمٹ سے ٹکرانے کے باوجود لبوشین کسی انجری سے بچ گئے۔

ایڈیلیڈ ٹیسٹ میں وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان نے پیٹ کمنز کی گیند پر پل شاٹ کھیلا تو شارٹ لیگ پر موجود لبوشین خود کو گیندکی زد میں آنے سے نہیں بچا پائے،فوری طور پر ڈاکٹر کو طلب کیا گیا لیکن کوئی انجری سامنے نہیں آئی،لبوشین نے ہیلمٹ تبدیل کیا اور دوبارہ فیلڈنگ میں سرگرم ہوگئے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔