کانگریس پارٹی کی ریلی میں پریانکا چوپڑا کے نعرے لگ گئے

سوشل میڈیا پر کانگریس کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے جب کہ وڈیو بھی دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی


ویب ڈیسک December 03, 2019
اس حوالے سے کچھ صارفین اس وڈیوسے محظوظ ہورہے ہیں جب کہ کچھ شدید غصے کا اظہار کر رہے ہیں۔ فوٹو: فائل

بھارت میں کانگریس پارٹی کی ریلی کے دوران بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا کے نعرے لگ گئے جس کے بعد سوشل میڈیا پر نعرہ لگانے والے کانگریس رہنما کو خوب تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔

کانگرین کی جانب سے جاری ایک ریلی کے دوران رہنما اپنی پارٹی لیڈران کے نعرے لگا رہے تھے کہ اچانک ان کی زبان پھسل گئی جس کے بعد سوشل میڈیا پرانہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے جب کہ وڈیوبھی دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی۔

وڈیومیں کانگریس کے رہنما سونیا گاندھی زندہ باد، کانگریس پارٹی زندہ باد، راہل گاندھی زندہ باد اور پھر پرینکا گاندھی زندہ باد کے بجائے پریانکا چوپڑا زندہ باد کہہ جاتے ہیں لیکن انہیں تب بھی اس غلطی کا احساس نہیں ہوتا۔

https://twitter.com/Alter_Ego45/status/1201124891103121408

تاہم جب انہیں ان کے ساتھ کھڑے ساتھی یاد دلاتے ہیں کہ انہوں نے غلطی کی ہے تو وہ چپ ہوجاتے ہیں۔ اس حوالے سے کچھ صارفین اس وڈیوسے محظوظ ہورہے ہیں جب کہ کچھ شدید غصے کا اظہار کر رہے ہیں۔







تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے