ایفی ڈرین کیس،مخدوم شہاب،علی موسیٰ ودیگرکے نام ای سی ایل میں شامل

قیصر شیرازی  منگل 29 اکتوبر 2013
 انسدادمنشیات کی خصوصی عدالت میں دونوں کیسوں کے حتمی چالان میںمنشیات اسمگلنگ کی دفعہ9سی شامل کی گئی ہے۔ فوٹو: فائل

انسدادمنشیات کی خصوصی عدالت میں دونوں کیسوں کے حتمی چالان میںمنشیات اسمگلنگ کی دفعہ9سی شامل کی گئی ہے۔ فوٹو: فائل

راولپنڈی: وزارت داخلہ نے ایفیڈرین کیس کے اہم ملزمان سابق وفاقی وزیر صحت شہاب الدین، سابق رکن اسمبلی علی موسیٰ گیلانی، سابق ڈائریکٹرجنرل ہیلتھ ڈاکٹراسد حفیظ، ڈرگ کنٹرولرشیخ انصار، ڈپٹی ڈائریکٹرڈرگ عبدالستار سوہرانی، داناس کمپنی کے ڈائریکٹر کرنل(ر) طاہرالودود، افتخارخان بابر،

سابق سیکریٹری ہیلتھ خوشنوداختر لاشاری، زونیر ملک کے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کردیے ہیں اور عدالت میں رپورٹ بھی پیش کردی گئی۔ انسدادمنشیات کی خصوصی عدالت میں دونوں کیسوں کے حتمی چالان میںمنشیات اسمگلنگ کی دفعہ9سی شامل کی گئی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔