- نیوزی لینڈ ٹیم میں سینئر کھلاڑیوں کی کمی ضرور محسوس ہوگی، مارک چیمپمین
- بلوچستان میں شدید بارشوں کا امکان، محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کردیا
- نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز میں بابر اعظم کو آرام کا موقع دے سکتے ہیں، ہیڈکوچ قومی ٹیم
- مشتاق احمد بنگلہ دیش کے اسپن بولنگ کوچ مقرر
- متحدہ عرب امارات میں شدید بارش سے نظام زندگی مفلوج
- ملت ایکسپریس میں تشدد کیس، جاں بحق خاتون کی پوسٹ مارٹم رپورٹ بھی آگئی
- حکومت نے پٹرول مہنگا کرنے کی وجوہات بتادیں
- پی ٹی آئی نے فضل الرحمان کے تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کرادی
- آئی ایم ایف نے پاکستان میں مہنگائی اور بیروزگاری میں کمی کی پیش گوئی کردی
- محمد عامر نے 4 برس بعد قومی ٹیم کی جرسی پہن لی
- ایلون مسک کا ٹیسلا کے 10 فیصد ملازمین کو برطرف کرنے کا فیصلہ
- انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 17 پیسے اضافہ
- حکومت نے بجلی کی قیمتوں میں کمی کی درخواست نیپرا میں جمع کرادی
- عید الاضحی کب ہوگی، مصر کے ماہرینِ فلکیات نے بتادیا
- پی سی بی میں اکھاڑپچھاڑ شروع، الیکشن کمیشن اور اسکروٹنی کمیٹی تحلیل
- شوہر کے مبینہ تشدد کا شکار خاتون کا بھارت جانے سے انکار، تحفط فراہم کرنے کا مطالبہ
- کراچی: آٹا سستا ہونے کے باوجود روٹی، نان اور ڈبل روٹی کی قیمت کم نہ ہوسکی
- صدر زرداری کو ہاکی کے امور پر بریفنگ دی جائے گی، شہلا رضا
- کور کمانڈرز کانفرنس کا مسلح افواج کے خلاف منفی پروپیگنڈا پر سخت کارروائی پر اتفاق
- عدالت کے حکم پر لاہور میں حراستی ملزمان کو بخشی خانوں میں کھانا فراہم کیا جانے لگا
ایران کا امریکی دباؤ کے باوجود دوست ممالک کو ’دیگر ذرائع‘ سے تیل فروخت کرنے کا دعویٰ
تہران: امریکی نائب صدر اسحاق جہانگیری نے فخریہ دعویٰ کیا ہے کہ امریکا کے دباؤ اور پابندیوں کے باوجود دوست ممالک ایران سے تیل خرید رہے ہیں اور ہمیں عالمی اقتصادی پابندیوں سے کوئی خاص نقصان نہیں ہوا۔
ایران کے سرکاری ٹیلی وژن کے مطابق نائب صدر اسحاق جہانگیری نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ایران کیخلاف امریکا بالخصوص صدر ٹرمپ کے دور حکومت میں عائد کی گئی تیل کی فروخت پر پابندی کے باوجود ایران کی معاشی صورت حال قابو میں ہے کیوں کہ دوست ممالک امریکی دباؤ کے باوجود ہم سے تیل خرید رہے ہیں۔
نائب صدر اسحاق جہانگیری نے انکشاف کیا کہ ایران تیل کی فروخت کے لیے ’دیگر ذرائع‘ کا استعمال کر رہا ہے اور یہ سلسلہ آج بھی جاری ہے، کچھ ممالک اب بھی امریکی خوف اور دباؤ کی وجہ سے ہم سے تیل خریدنے پر آمادہ نہیں، اس کے باوجود ہم اپنا ہدف حاصل کر رہے ہیں۔
یہ خبر پڑھیں: ایران سے تیل خریدنے والوں کو بھی اقتصادی پابندیوں کا سامنا کرنا ہوگا، امریکا
امریکا نے گزشتہ برس عالمی جوہری معاہدے سے دستبرداری کے بعد ایران پر سخت اقتصادی پابندیاں عائد کردی تھیں، بعد ازاں ایران سے تیل خریدنے والے ممالک کو بھی خبردار کیا تھا کہ اگر وہ امریکی تجارتی پابندیوں سے بچنا چاہتے ہیں تو ایران سے تیل خریدنا بند کردیں۔
امریکا کی جانب سے ایرانی تیل خریدنے والے ممالک کو دھمکیوں اور دباؤ کے بعد ایران کی معاشی صورت ابتری کا شکار ہوگئی ہے جسے قابو میں رکھنے کیلیے ایرانی صدر نے تیل اور گیس کی مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ کیا تھا جس پر ایران میں ہنگامے پھوٹ پڑے ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔