امریکا میں دوران پرواز پیدا ہونے والی بچی کا نام ’اسکائی‘ رکھ دیا گیا

ویب ڈیسک  منگل 3 دسمبر 2019
آسمانوں کی بلندیوں پر جنم لینے والی بچی کا نام بھی ایسا ہی ہونا چاہیئے۔ ماں (فوٹو: فیس بک)

آسمانوں کی بلندیوں پر جنم لینے والی بچی کا نام بھی ایسا ہی ہونا چاہیئے۔ ماں (فوٹو: فیس بک)

کیلی فورنیا: امریکا میں محو پرواز طیارے میں ایک خاتون نے بچی کو جنم دیدیا جس کا نام جائے پیدائش کی مناسبت ’اسکائی‘ یعنی آسمان رکھ دیا گیا ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق فلوریڈا سے شمالی کیلی فورنیا جانے والی امریکن ایئرلائن کی پرواز 868 میں ہزاروں فٹ بلندی پر ایک خو بصورت بیٹی کو جنم دینے والی ماں ’نیریدا آراؤجو‘ نے اپنی بیٹی کا نام اسکائی یعنی آسمان رکھ دیا ہے۔

افریقی نژاد ماں نے اپنی فیس بک پوسٹ میں لکھا کہ فضاؤں میں جنم لینی والی بچی کا نام اسکائی سے اچھا اور کیا ہوسکتا ہے۔ میں نے اپنی بیٹی کا نام لیزیانا اسکائی ٹیلر رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ جس پر صارفین نے خوشی کا اظہار کیا جب کہ امریکی ایئرلائن کی جانب سے نومولود کو تحفے بھی دیئے گئے۔

ماں نیریدا کو ایک روز قبل اُن کی ڈاکٹر اور ایئرپورٹ پر طبی ٹیم نے فضائی سفر کرنے کی اجازت دے دی تھی لیکن ڈیڑھ گھنٹے کے پرواز کے بعد ہی ان کی طبیعت بگڑ گئی اور بچی کو جنم دینا پڑ گیا تھا جس میں طیارے کے عملے نے اُن کی مدد کی تھی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔