بلوچستان کے ضلع نوشکی اور گردو نواح میں زلزلے کے جھٹکے

ویب ڈیسک  منگل 3 دسمبر 2019
زلزلے کی زیر زمین گہرائی 38 کلو میٹر اور مرکز 15 کلو میٹر جنوب مغرب میں تھا، زلزلہ پیماہ مرکز. فوٹو:فائل

زلزلے کی زیر زمین گہرائی 38 کلو میٹر اور مرکز 15 کلو میٹر جنوب مغرب میں تھا، زلزلہ پیماہ مرکز. فوٹو:فائل

کوئٹہ: نوشکی اور اس کے گردو نواح میں زلزلے کی جھٹکے محسوس کئے گئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق بلوچستان کے ضلع نوشکی اور اس کے گردو نواح کے علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے، زلزلے کے جھٹکوں سے خوفزدہ ہو کر گھروں اور دکانوں سے باہر نکل آئے اور کلمہ طیبہ کا ورد شروع کردیا۔

زلزلہ پیمامرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 3 اعشاریہ 4 ریکارڈ کی گئی اور زیرزمین اس کی گہرائی 38 کلومیٹر تھی جب کہ زلزلے کا مرکز 15 کلومیٹر جنوب مغرب میں تھا۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔