سرگودھا میں 20 افراد کا قتل؛ جعلی پیر اور ساتھیوں کو 27،27 بار سزائے موت کا حکم

ویب ڈیسک  منگل 3 دسمبر 2019
عدالت نے مجرموں کی جائیدادیں بھی ضبط کرنے کا حکم دیا . فوٹو : فائل

عدالت نے مجرموں کی جائیدادیں بھی ضبط کرنے کا حکم دیا . فوٹو : فائل

سرگودھا کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے 20 افراد کے قتل کے مقدمے کا فیصلہ سناتے ہوئے مرکزی مجرم اور اس کے ساتھیوں کو 27، 27 بار سزائے موت دے دی۔

سرگودھا کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے 20 افراد کے قتل کے مقدمے کا فیصلہ سنادیا۔ عدالت نے مرکزی مجرم پیر عبدالوحید اور اس کے 3 ساتھیوں کاشف، ظفر اور آصف کو 27، 27 بار سزائے موت اور 100، 100 سال قید کی سزا سنائی، مجرموں کی جائیداد ضبط کرنے کا بھی حکم دیا۔

مرنے والوں کے لواحقین کا کہنا ہے کہ انہیں انصاف مل گیا، جج نے بہت اچھا فیصلہ کیا ہے اور یہ قانون کے مطابق فیصلہ ہوا ہے جسے سراہتے ہیں۔

واضح رہے مجرم پیرعبدالوحید نے2017 میں سرگودھا کے قریب دربار پر ساتھیوں کی مدد سے اپنے مریدین کو تشدد کرکے قتل کردیا تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔