سی ٹی ڈی کی مظفر گڑھ میں کارروائی، کالعدم تنظیم کے 2 دہشت گرد گرفتار      

ویب ڈیسک  بدھ 4 دسمبر 2019
دہشت گردوں نے حساس مقامات کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کر رکھی تھی، ترجمان سی ٹی ڈی۔ فوٹو : فائل

دہشت گردوں نے حساس مقامات کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کر رکھی تھی، ترجمان سی ٹی ڈی۔ فوٹو : فائل

مظفر گڑھ: سی ٹی ڈی نے مظفر گڑھ میں کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم کے 2 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔     

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق مظفر گڑھ میں علی پور بائی پاس کے قریب سی ٹی ڈی نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم کے 2 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا جن کے قبضے سے اسلحہ، 3 ہینڈ گرنیڈ اور نقدی برآمد ہوئی۔

ترجمان کے مطابق دہشت گردوں نے حساس مقامات کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کر رکھی تھی تاہم انہیں نامعلوم مقام پر منتقل کرکے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔