فارن فنڈنگ کیس؛ اسکروٹنی کمیٹی کے خلاف پی ٹی آئی کی اپیل پر سماعت آج ہوگی

ویب ڈیسک  بدھ 4 دسمبر 2019
وزیراعظم عمران خان نے سنگل بنچ کے فیصلے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل دائر کر رکھی ہے۔ فوٹو: فائل

وزیراعظم عمران خان نے سنگل بنچ کے فیصلے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل دائر کر رکھی ہے۔ فوٹو: فائل

 اسلام آباد: پی ٹی آئی کی اپیل پر فارن فنڈنگ کیس میں اسکروٹنی کمیٹی کے خلاف سماعت آج ہوگی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ فارن فنڈنگ کیس میں اسکروٹنی کمیٹی کے خلاف پی ٹی آئی کی اپیل پر آج سماعت کرے گا، وزیر اعظم عمران خان نے سنگل بنچ کے فیصلے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل دائر کر رکھی ہے۔

الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کی تحقیقات کے لیے کمیٹی قائم کی تھی جس کو وزیراعظم عمران خان نے چیلنج کیا ہے جب کہ جسٹس محسن اختر کیانی نے پی ٹی آئی کی درخواست مسترد کردی تھی۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔