شہر میں جاری سردی کی لہر میں بتدریج کمی آنے لگی

 7اور8دسمبر کے دوران شہر میں ایک نئی سردی کی لہرچل سکتی ہے،محکمہ موسمیات


Staff Reporter December 05, 2019
 7اور8دسمبر کے دوران شہر میں ایک نئی سردی کی لہرچل سکتی ہے،محکمہ موسمیات

شہر میں جاری سردی کی لہر میں بتدریج کمی آنا شروع ہوگئی، بدھ کے روز شہرکا کم سے کم پارہ 16 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 16ڈگری سینٹی گریڈ رہا ، شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت گزشتہ کئی روز کے مقابلے میں 30.5ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، دن کے وقت ہوا میں نمی کاتناسب 18فیصدرہا۔

چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کے مطابق 7اور8دسمبر کے دوران شہر میں ایک نئی سردی کی لہرچل سکتی ہے،جبکہ 10دسمبرسے شہر میں خنک ہوائیں چلنے کا امکان ہے ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں