ماڈل عدالت کا رینجرز اہلکار کو سزائے موت کا حکم

کورٹ رپورٹر  جمعرات 5 دسمبر 2019
اکتوبر 2016ء میں مجرم مرتضی نے ساتھی اہلکار معشوق علی کو تلخ کلامی پر فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا (فوٹو: فائل)

اکتوبر 2016ء میں مجرم مرتضی نے ساتھی اہلکار معشوق علی کو تلخ کلامی پر فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا (فوٹو: فائل)

 کراچی: کراچی میں ماڈل عدالت نے قتل کے جرم پر رینجرز اہلکار کو سزائے موت سنادی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی سٹی کورٹ کی ماڈل عدالت ایسٹ میں رینجرز اہلکار مرتضی کے خلاف قتل کے مقدمے کی سماعت ہوئی جس میں عدالت نے قتل کا جرم ثابت ہونے پر مجرم مرتضی کو سزائے موت کا حکم سنا دیا۔

اپنے فیصلے میں عدالت نے مجرم کو مقتول کے اہل خانہ کو 2 لاکھ روپے ادا کرنے کا حکم بھی دیا۔

پولیس کے مطابق رینجرز اہلکار مجرم مرتضی نے ساتھی اہلکار معشوق علی کو تلخ کلامی پر فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا۔ مجرم کے خلاف شارع فیصل تھانے میں اکتوبر 2016ء میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔