- بلوچستان کے علاقے نانی مندر میں نایاب فارسی تیندوا دیکھا گیا
- ججز دھمکی آمیز خطوط، اسلام آباد ہائیکورٹ کا مستقبل میں متفقہ ردعمل دینے کا فیصلہ
- عوام کو ٹیکسز دینے پڑیں گے، اب اس کے بغیر گزارہ نہیں، وفاقی وزیرخزانہ
- امریکا نے ایران کیساتھ تجارتی معاہدے کرنے والوں کو خبردار کردیا
- قومی اسمبلی میں دوران اجلاس بجلی کا بریک ڈاؤن، ایوان تاریکی میں ڈوب گیا
- سوئی سدرن کے ہزاروں ملازمین کو ریگولرائز کرنے سے متعلق درخواستیں مسترد
- بہیمانہ قتل؛ بی جے پی رہنما کے بیٹے نے والدین اور بھائی کی سپاری دی تھی
- دوست کو گاڑی سے باندھ کر گاڑی چلانے کی ویڈیو وائرل، صارفین کی تنقید
- سائنس دانوں کا پانچ کروڑ سورج سے زیادہ طاقتور دھماکوں کا مشاہدہ
- چھوٹے بچوں کے ناخن باقاعدگی سے نہ کاٹنے کے نقصانات
- ایرانی صدر کا دورہ کراچی، کل صبح 8 بجے تک موبائل سروس معطل رہے گی
- ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کراچی پہنچ گئے، مزار قائد پر حاضری
- مثبت معاشی اشاریوں کے باوجود اسٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان
- اقوام متحدہ کے ادارے پر حماس کی مدد کا اسرائیلی الزام جھوٹا نکلا
- نشے میں دھت مسافر نے ایئرہوسٹس پر مکے برسا دیئے؛ ویڈیو وائرل
- سعودیہ سے دیر آنے والی خاتون 22 سالہ نوجوان کے ساتھ لاپتا، تلاش شروع
- بیوی کی ناک اور کان کاٹنے والا سفاک ملزم ساتھی سمیت گرفتار
- پنجاب میں پہلے سے بیلٹ باکس بھرے ہوئے تھے، چیئرمین پی ٹی آئی
- ٹریفک وارڈنز لاہور نے ایمانداری کی ایک اور مثال قائم کر دی
- مسجد اقصی میں دنبے کی قربانی کی کوشش پر 13 یہودی گرفتار
نیب ہمارے رہنماؤں سے میڈیا کے سامنے سوالات کرے ہم تیار ہیں، احسن اقبال
اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) کے سیکریٹری جنرل احسن اقبال کا کہنا ہے کہ نیب ہمارے خلاف اوپن انکوائریاں کریں اور میڈیا کو بٹھا کر سوال و جواب کرے ہم تیار ہیں۔
پارلیمنٹ ہاوٴس کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے جنرل سیکریٹری احسن اقبال کا کہنا تھا کہ حکومت نے سپریم کورٹ سے شہباز شریف کے خلاف درخواست واپس لے لی اور نیب شہباز شریف کے خلاف عدالت میں ایک بھی ثبوت پیش نہ کرسکی جب کہ 2 دن قبل سپریم کورٹ میں بھی کوئی ثبوت پیش نہیں کیا گیا، ثابت ہوگیا کہ ہم حکومت کے جھوٹے مقدمات کا سامنا کر رہے ہیں لیکن نہ جھکے ہیں نہ جھکیں گے۔
احسن اقبال کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) کا ایک بھی اکاوٴنٹ ایسا نہیں ہے جو حساب کے لیے پیش نہ کیا گیا ہو، اس کے برعکس پی ٹی آئی کے 23 اکاوٴنٹ ہیں جس میں عوام کا پیسہ اکٹھا کرکے گل چھرے اڑائے جارہے تھے، ہمارے ہر رہنما نے اپنا اوپن ٹرائل کرنے کا کہا ہے، نیب کو کہتے ہیں ہمارے خلاف اوپن انکوائریاں کریں، میڈیا کو بٹھا کر سوال جواب کریں، تاکہ عوام کو الزامات کی حقیقت کا علم ہو اور پتا چلے کہ حکمران صرف گالی گلوچ اور کردار کشی پر زندہ ہیں۔
سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ حکومت کو آج ڈر تھا کہ اپوزیشن قومی اسمبلی میں مہنگائی پر ہنگامہ کرے گی اس لیے عوام کی توجہ ہٹانے کے لیے ایک نام نہاد احتساب سیل کی پریس کانفرنس کردی، وزیراعظم نے معاشی مشیر کو ویلڈن کہا، کس بات پر ویلڈن کہا؟ آج میڈیا پر آپ واویلا کر رہے ہیں، سپریم کورٹ میں آپ بھیگی بلی بن جاتے ہیں، من گھڑت حقائق پیش کر کے میڈیا ٹرائل شروع کر دیتے ہیں اور جب فارن فنڈنگ کی بات آتی ہے توعمران خان بھاگتے پھرتے ہیں۔
احسن اقبال نے مزید کہا کہ حکومت نے پارلیمنٹ کو نہ صرف غیر فعال بلکہ غیر موثر کر دیا ہے، اسپیکر کے احکامات کو اتنی بھی اہمیت حاصل نہیں جتنی ایک سیکشن آفیسر کو ہوتی ہے، جب کہ سیاسی مقدمات میں گرفتار اپوزیشن اراکین کو اجلاس میں شرکت سے روکا جاتا ہے، خواجہ سعد رفیق کے آرڈرز جاری ہوئے مگر پنجاب حکومت نے عمل درآمد سے معذرت کرلی، رانا ثنا اللہ کا پروڈکشن آرڈر خصوصی طور پر جاری نہیں کیا گیا، اسپیکر کے آرڈرز کو ردی کی ٹوکری میں پھینکا جا رہا ہے، اسپیکر بے توقیر ہے تو پارلیمنٹ کی کیا توقیر رہ گئی ہے؟ اس حکومت کے فیصلے کون کر رہا ہے؟ یہ حکومت نہیں کامیڈی تھیٹر ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔