گلوکارہ عینی کی شادی کی تقریب پرپولیس کا چھاپہ

 اتوار 2 ستمبر 2012

تازہ ترین خبروں اور تجزیوں کیلئے سبسکرائب کریں

معروف گلوکارہ عینی کی شادی کی تقریب میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ان کے شوہرکوگرفتارکرنے کی کوشش کی۔

عینی کی شادی کی تقریب مقررہ وقت کے بعد بھی جاری رہنے پرپولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ان کے شوہرکوگرفتارکرنے کی کوشش کی، جس پران کے اہل خانہ اوردیگرعزیزواقارب نے مزاحمت کی ، پولیس عینی کے شوہرکوتوگرفتار نہ کرسکی تاہم ان کے والد، سسراوردیگرافراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

بتایا جاتا ہے کہ گلوکارہ عینی اپنی شادی کی تقریب میں تاخیر سے ہوٹل پہنچیں جس کے باعث تقریب اپنےمقررہ وقت کے بعد بھی جاری رہی  ہوٹل انتظامیہ نے مقررہ وقت ختم ہونے پر ہوٹل کی بجلی بند کردی جس کی وجہ سے تقریب میں شدید بدنظمی دیکھنے میں آئی اورمہمانوں کوبھی اندھیرے میں کھانا کھاناپڑا۔

واضح رہے کہ حکومت پنجاب نے توانائی کے بحران کے باعث شادی ہالوں کو رات 10بجے بند کرنے کا حکم جاری کررکھا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔