- پولیس سرپرستی میں اسمگلنگ کی کوشش؛ سندھ کے سابق وزیر کی گاڑی سے اسلحہ برآمد
- ساحل پر گم ہوجانے والی ہیرے کی انگوٹھی معجزانہ طور پر مل گئی
- آئی ایم ایف بورڈ کا شیڈول جاری، پاکستان کا اقتصادی جائزہ شامل نہیں
- رشتہ سے انکار پر تیزاب پھینک کر قتل کرنے کے ملزم کو عمر قید کی سزا
- کراچی؛ دو بچے تالاب میں ڈوب کر جاں بحق
- ججوں کے خط کا معاملہ، اسلام آباد ہائیکورٹ نے تمام ججوں سے تجاویز طلب کرلیں
- خیبرپختونخوا میں بارشوں سے 36 افراد جاں بحق، 46 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
- انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں تنزلی، اوپن مارکیٹ میں معمولی اضافہ
- سونے کے نرخ بڑھنے کا سلسلہ جاری، بدستور بلند ترین سطح پر
- گداگروں کے گروپوں کے درمیان حد بندی کا تنازع؛ بھیکاری عدالت پہنچ گئے
- سائنس دانوں کی سائبورگ کاکروچ کی آزمائش
- ٹائپ 2 ذیا بیطس مختلف قسم کے سرطان کے ساتھ جینیاتی تعلق رکھتی ہے، تحقیق
- وزیراعظم کا اماراتی صدر سے رابطہ، موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے مشترکہ اقدامات پر زور
- پارلیمنٹ کی مسجد سے جوتے چوری کا معاملہ؛ اسپیکر قومی اسمبلی نے نوٹس لے لیا
- گزشتہ ہفتے 22 اشیا کی قیمتیں بڑھ گئیں، ادارہ شماریات
- محکمہ موسمیات کی کراچی میں اگلے تین روز موسم گرم و مرطوب رہنے کی پیش گوئی
- بھارت؛ انسٹاگرام ریل بنانے کی خطرناک کوشش نے 21 سالہ نوجوان کی جان لے لی
- قطر کے ایئرپورٹ نے ایک بار پھر دنیا کے بہترین ایئرپورٹ کا ایوارڈ جیت لیا
- اسرائیلی بمباری میں 6 ہزار ماؤں سمیت 10 ہزار خواتین ہلاک ہوچکی ہیں، اقوام متحدہ
- 14 دن کے اندر کے پی اسمبلی اجلاس بلانے اور نومنتخب ممبران سے حلف لینے کا حکم
ایشیائی ترقیاتی بینک کی پاکستان کو ایک ارب 30 کروڑ ڈالرز قرض کی منظوری
کراچی: ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کو ایک ارب 30 کروڑ ڈالرز کا قرضہ دینے کی منظوری دیدی۔
ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے پاکستان کو ایک ارب 30 کروڑ ڈالرز کا قرضہ دینے کی منظوری دی گئی ہے، ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کی بجٹ سپورٹ کے لیے ایک ارب ڈالراور توانائی کے شعبہ میں اصلاحات کیلئے 30 کروڑ ڈالرکے 2 قرضوں کی منظوری دی ہے۔
ایشیائی ترقیاتی بینک کے مطابق قرضہ توانائی سیکٹر میں اصلاحات کے لیے دیا گیا ہے، قرض پروگرام سے گردشی قرضہ ختم کرنے میں مدد ملے گی اور بجلی کی سپلائی بہتر ہوسکے گی، اس کے علاوہ فراہم کردہ رقم پاکستان کو ایمرجنسی مالی ضروریات پوری کرنے اور معیشت کو منفی اثرات سے بچانے میں بھی مدد فراہم کرے گی۔
ایشیائی ترقیاتی بینک کے مطابق پاکستان کو معاشی استحکام کے لیے امداد جاری رکھیں گے، پاکستان اس وقت شدید معاشی بحران سے گزر رہا ہے، پاکستان اس وقت غیرملکی بھاری ادائیگییوں، کم زرمبادلہ کے ذخائر اور غیر متوازن ترقی جیسے مسائل سے دوچار ہے، عالمی معاشی ماحول اور نقصان میں چلنے والے اداروں کی وجہ سے 2018 میں سرمایہ کاری میں کمی ہوئی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔