نیب نے مریم نواز کی ضمانت منسوخی کیلئے سپریم کورٹ میں اپیل دائر کردی

ویب ڈیسک  جمعـء 6 دسمبر 2019
سپریم کورٹ فیصلہ کو کالعدم قرار دے، نیب کی استدعا۔ فوٹو: فائل

سپریم کورٹ فیصلہ کو کالعدم قرار دے، نیب کی استدعا۔ فوٹو: فائل

 اسلام آباد: نیب نے رہنما مسلم لیگ (ن) مریم نواز کی ضمانت منسوخی کے لیے سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا۔

نیب نے لاہورہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ لاہور ہائی کورٹ نے سپریم کورٹ کے احکامات کے برخلاف فیصلہ دیا اور ضمانت کے کیس میں شواہد پر آبزرویشنز دیں جس کے باعث  ٹرائل متاثر ہونے کا خدشہ ہے لہذاعدالت لاہور ہائی کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دے۔

واضح رہے کہ لاہور ہائی کورٹ نے چوہدری شوگر مل منی لانڈرنگ کیس میں مریم نواز کی درخواست ضمانت منظور کی تھی، عدالت نے مریم نواز کے خاتون ہونے کی استدعا پر ضمانت منظور کرنے سے اتفاق کیا جب کہ مریم نواز کو ایک ایک کروڑ روپے کے 2 ضمانتی مچلکے اور پاسپورٹ جمع جمع کرانے کا حکم دیا تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔