- حماس نے غزہ میں قید اسرائیلی یرغمالی کی نئی ویڈیو جاری کردی
- جامعہ کراچی میں قائم یونیسکو چیئرکے ڈائریکٹر ڈاکٹراقبال چوہدری سبکدوش
- تنزانیہ میں طوفانی بارشیں؛ سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے 155 افراد ہلاک
- ججز کو دھمکی آمیز خطوط؛ سپریم کورٹ کا لارجر بینچ 30 اپریل کو سماعت کریگا
- متحدہ عرب امارات کی مارکیٹ میں پاکستانی گوشت کی طلب بڑھ گئی
- زرمبادلہ کے ذخائر میں گزشتہ ہفتے 9 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کی کمی
- فوج سے کوئی اختلاف نہیں، ملک ایجنسیز کے بغیر نہیں چلتے، سربراہ اپوزیشن گرینڈ الائنس
- ملک کے ساتھ بہت تماشا ہوگیا، اب نہیں ہونے دیں گے، فیصل واوڈا
- اگر حق نہ دیا تو حکومت گرا کر اسلام آباد پر قبضہ کرلیں گے، علی امین گنڈاپور
- ڈالر کی انٹر بینک قیمت میں اضافہ، اوپن مارکیٹ میں قدر گھٹ گئی
- قومی اسمبلی: خواتین ارکان پر نازیبا جملے کسنے کیخلاف مذمتی قرارداد منظور
- پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکی ’متعصبانہ‘ رپورٹ مسترد کردی
- جب سے چیف جسٹس بنا کسی جج نے مداخلت کی شکایت نہیں کی، چیف جسٹس فائز عیسیٰ
- چوتھا ٹی ٹوئنٹی: نیوزی لینڈ کا پاکستان کو 179 رنز کا ہدف
- سائفر کیس؛ مقدمہ درج ہوا تو سائفر دیگر لوگوں نے بھی واپس نہیں کیا تھا، اسلام آباد ہائیکورٹ
- ضلع خیبرمیں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں تین دہشت گرد ہلاک، دو ٹھکانے تباہ
- عمران خان کی سعودی عرب سے متعلق بیان پر شیر افضل مروت کی سرزنش
- چین: ماڈلنگ کی دنیا میں قدم رکھنے والا 88 سالہ شہری
- یوٹیوب اپ ڈیٹ سے صارفین مسائل کا شکار
- بدلتا موسم مزدوروں میں ذہنی صحت کے مسائل کا سبب قرار
محسن خان کا وزیراعظم سے کرکٹ میں احتساب کا مطالبہ
کراچی: پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ و سابق چیف سلیکٹر محسن حسن خان نے کہا ہے کہ پی سی بی کے سرپرست اعلی کی حیثیت سےوزیراعظم عمران خان کرکٹ میں احتساب کریں۔
کراچی پریس کلب کے دورے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کرکٹ کمیٹی کے سابق چیئرمین محسن حسن خان نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کو درست سمت میں چلایا جائے،ون ڈے اور ٹیسٹ ہی اصل کرکٹ ہے جب کہ ٹی ٹونٹی کرکٹ کو بطور تفریح لیا جانا چاہیے۔
محسن خان نے کہا کہ ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹرمصباح الحق کو ایک ساتھ کئی ذمہ داریاں دینا درست نہیں،مصباح کو کوچنگ کا کوئی تجربہ نہیں،وقار یونس کو ایک مرتبہ پھر بولنگ کوچ لگا دیا گیا جبکہ ان کو تین مرتبہ پہلے ذمہ داری سے الگ کیا جاچکا،تین سالہ معاہدے کا کوئی جواز نہیں بنتا،آسٹریلیا کے خلاف ٹی ٹونٹی اور پھر ٹیسٹ سیریز میں عبرتناک شکست کی وجہ گیم پلان نہ ہونا تھا۔
ایک سوال کے جواب میں محسن حسن خان نے کہا کہ سرفراز احمد کو ٹیسٹ کپتان بنانا ہی غلط تھا،اب سرفراز کو تینوں فارمیٹس سے الگ کرکے زیادتی کی گئی،وہ ایک ٹیلنٹڈ کھلاڑی ہے،سری لنکا کی ٹیم کا دورہ پاکستان اہمیت کا حامل ہے ،بہتر نتائج کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم میں تبدیلیاں ضروری ہیں۔
محسن خان کا کہنا تھا کہ بطور وزیراعظم پاکستان عمران خان کےلیے نیک خواہشات ہیں لیکن عمران خان بطور سرپرست اعلی کرکٹ میں احتساب نہیں کرسکے،میں نے ہمیشہ پاکستان کی عزت کو اوپر رکھا،پاکستان بہت مشکل وقت سے گزر رہا تھا،اب بہتری کی طرف ہے،عمران خان اور میں نے ساتھ کرکٹ کھیلی، عمران خان نے ہمیشہ میرٹ اور حق کی بات کی،لیکن جب سے عمران وزیراعظم بنے ہیں، میں نےاب تک کرکٹ میں میرٹ نہیں دیکھی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔