ڈی آئی خان میں پولیس مقابلے میں 2 دہشت گرد ہلاک

دہشت گرد ابوبکر پر 10 لاکھ روپے انعام تھا، اسکے علاوہ دہشت گرد پولیس اہلکاروں کے قتل میں بھی مطلوب تھا


ویب ڈیسک December 06, 2019
دہشت گرد ابوبکر پر 10 لاکھ روپے انعام تھا، پولیس۔ فوٹو : فائل

KARACHI: پولیس نے مقابلے کے دوران کالعدم تنظیم ٹی ٹی پی کھاریاں کے 2 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

ڈیرہ اسماعیل خان میں ٹانک روڈ ظفرآباد کالونی میں پولیس مقابلے کے دوران کالعدم تنظیم ٹی ٹی پی کھاریاں کے 2 دہشت گرد مارے گئے، واقعے کے بعد پولیس اور سیکیورٹی فورسز کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دہشت گرد دکان میں چھپے ہوئے تھے اور ان کے قبضے سے دستی بم، پسٹل اور خودکش جیکٹ بھی برآمد ہوئی ہے، پولیس نے لاشیں اسپتال منتقل کردی ہیں۔

پولیس کے مطابق مارے جانے والے دہشت گردوں کی شناخت ابوبکر اور جیلانی کے نام سے ہوئی ہے، مارے گئے دہشت گرد ابوبکر پر 10 لاکھ روپے انعام تھا اور پولیس اہلکاروں کے قتل سمیت 12 دیگر مقدمات میں بھی مطلوب تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے