پی ایس ایل فائیو؛ شرجیل کی کراچی کنگز اور شعیب ملک کی پشاور زلمی میں انٹری

ویب ڈیسک  جمعـء 6 دسمبر 2019
لیگ اسپنر عثمان قادر ملتان سلطانز کی جانب سے ایکشن میں دکھائی دیں گے۔

لیگ اسپنر عثمان قادر ملتان سلطانز کی جانب سے ایکشن میں دکھائی دیں گے۔

پاکستان سپرلیگ کے پانچویں ایڈیشن کی ڈرافٹنگ تقریب نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں ہوئی۔ 

پاکستان سپرلیگ کے پانچویں ایڈیشن کی ڈرافٹنگ تقریب نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں ہوئی جس میں چیئرمین پی سی بی احسان مانی، ایم ڈی پی سی بی وسیم خان سمیت تمام فرنچائز کے مالکان اور دیگر عہدیداران سمیت کوچنگ اسٹاف شریک ہوا۔

https://twitter.com/TeamQuetta/status/1202944102750404609

دفاعی چیمپئن کوئٹہ گلیڈیٹرز نے اپنی پہلی پلاٹینم پک میں جیسن روئے کو چن لیا، لاہور قلندرز نے پلاٹینیم پک میں کرس لین، اسلام آباد یونائٹیڈ کی پلاٹینیم کیٹیگری میں پہلا انتخاب ڈین اسٹرین جب کہ کراچی کنگز نے پلاٹینیم کیٹیگری میں ایلکس ہیلز کو چنا۔

https://twitter.com/PeshawarZalmi/status/1202961646144110597

پچھلے سیزن میں ملطان سلطانز کی قیادت کرنے والے مایہ ناز آل راؤنڈر شعیب ملک کو پشاور زلمی نے ڈائمنڈ پک میں منتخب کیا۔

https://twitter.com/KarachiKingsARY/status/1202946027587854339

دوسرے ایڈیشن میں فکسنگ اسکینڈل میں سزا پانے والے سابق اوپننگ بلے باز شرجیل خان کی بھی واپسی ہوئی ہے اور اس بار انہیں کراچی کنگز نے گولڈ کیٹگری میں منتخب کیا ہے۔

https://twitter.com/IsbUnited/status/1202934458544017409

پہلی بار پاکستان سپرلیگ کا حصہ بننے والے جنوبی افریقا کے فاسٹ بولر ڈیل اسٹین کو اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے پک کیا گیا۔

https://twitter.com/MultanSultans/status/1202935502598483968

انگلش آل راؤنڈر معین علی بھی پہلی بار پاکستان سپر لیگ کا حصہ بنیں ہیں وہ ملتان سلطان کی جانب سے ایکشن میں دکھائی دیں گے۔ دورہ آسٹریلیا کے لیے قومی ٹیم میں منتخب ہونے والے عثمان قادر کی بھی ملتان سلطانز میں شمولیت ہوئی ہے۔

https://twitter.com/thePSLt20/status/1202986265114578944

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔