- موٹر وے پولیس اہل کار کو کچلنے والی خاتون جوڈیشل ریمانڈ پر جیل روانہ
- کراچی میں رینجرز ہیڈ کوارٹرز سمیت تمام عمارتوں کے باہر سے رکاوٹیں ہٹانے کا حکم
- اوگرا کی تیل کی قیمتیں ڈی ریگولیٹ کرنے کی تردید
- منہدم نسلہ ٹاور کے پلاٹ کو نیلام کر کے متاثرہ رہائشیوں کو پیسے دینے کا حکم
- مہنگائی کے باعث لوگ اپنے بچوں کو فروخت کرنے پر مجبور ہیں، پشاور ہائیکورٹ
- کیا عماد، عامر اور فخر کو آج موقع ملے گا؟
- سونے کی قیمتوں میں معمولی اضافہ
- عمران خان، بشریٰ بی بی کو ریاستی اداروں کیخلاف بیان بازی سے روک دیا گیا
- ویمنز ٹیم کی سابق کپتان بسمہ معروف نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا
- امریکی یونیورسٹیز میں ہونے والے مظاہروں پر اسرائیلی وزیراعظم کی چیخیں نکل گئیں
- پولیس یونیفارم پہننے پر مریم نواز کیخلاف کارروائی ہونی چاہیے، یاسمین راشد
- قصور ویڈیو اسکینڈل میں سزا پانے والے 2 ملزمان بری کردیے گئے
- سپریم کورٹ نے اسپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالخالق اچکزئی کو بحال کر دیا
- مرغی کی قیمت میں کمی کیلیے اقدامات کر رہے ہیں، وزیر خوراک پنجاب
- عوام کو کچھ نہیں مل رہا، سارا پیسہ سرکاری تنخواہوں میں دیتے رہیں گے؟ چیف جسٹس
- وزیراعلیٰ بننے کیلئے خود کو ثابت کرنا پڑا، آگ کے دریا سے گزر کر پہنچی ہوں، مریم نواز
- کلین سوئپ شکست؛ ویمنز ٹیم کی سلیکشن کمیٹی میں بڑی تبدیلیاں
- قومی اسمبلی کمیٹیاں؛ حکومت اور اپوزیشن میں پاور شیئرنگ کا فریم ورک تیار
- ٹرین میں تاریں کاٹ کر تانبہ چوری کرنے والا شخص پکڑا گیا
- غزہ کے اسپتالوں میں اجتماعی قبریں، امریکا نے اسرائیل سے جواب طلب کرلیا
پی ایس ایل پروجیکٹ ایگزیکٹیو کیلیے شعیب نوید فیورٹ
کراچی: پی ایس ایل پروجیکٹ ایگزیکٹیو کی پوسٹ کیلیے شعیب نوید فیورٹ امیدوار بن گئے تاہم اس حوالے سے پی سی بی حکام جلد حتمی فیصلہ کریں گے۔
گزشتہ برس جب سابق چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے عہدہ چھوڑا تو 2 ماہ بعد ہی نائلہ بھٹی بھی مستعفی ہوگئیں، وہ ڈائریکٹر مارکیٹنگ اینڈ سیلز کے ساتھ پی ایس ایل کی پروجیکٹ ڈائریکٹر بھی تھیں، رواں برس سینئر جی ایم مارکیٹنگ صہیب شیخ نے لیگ کے معاملات سنبھالے مگر اپریل میں وہ بھی عہدے سے الگ ہو گئے تھے۔
تب سے کرکٹ بورڈ میں پی ایس ایل کے معاملات دیکھنے کیلیے کوئی آفیشل موجود نہ تھا،اکتوبر کے اواخر میں پروجیکٹ ایگزیکٹیو کیلیے اشتہار جاری کیا گیا جس کیلیے درخواست دینے کی آخری تاریخ11 نومبر تھی۔
ذرائع نے بتایا کہ اس پوسٹ کیلیے کئی امیدوار سامنے آئے مگر شعیب نوید فیورٹ نظر آتے ہیں، وہ اپریل 2016سے اسلام آباد یونائٹیڈ کے چیف آپریٹنگ آفیسر ہیں، اس سے قبل2014 سے2016تک پی ایس ایل کے پروجیکٹ منیجررہے۔
انھوں نے پی سی بی میں منیجر مارکیٹنگ اینڈ سیلز کی حیثیت سے بھی کام کیا، شعیب نوید کرکٹ بورڈکی جانب سے درکار کوالیفکیشن پر تو پورا اترتے ہیں ، البتہ مفادات کے ٹکراؤ کا معاملہ سامنے آ سکتا ہے، ان کی اسلام آباد یونائٹیڈ کے اونر علی نقوی سے رشتہ داری بھی ہے،تقررپر دیگر فرنچائزز اعتراض کر سکتی ہیں۔
واضح رہے کہ رواں برس جون میں عہدہ سنبھالنے والے پی سی بی کے ڈائریکٹر کمرشل بابر حمید بھی اکتوبر 2015 سے مارچ 2018 تک اسلام آباد یونائٹیڈ کے کنٹری ڈائریکٹر رہ چکے ہیں۔ فرنچائز نے حال ہی میں قومی چیف سلیکٹر وہیڈ کوچ مصباح الحق کو کوچنگ کی ذمہ داری سونپی ہے۔
دریں اثنا جب نمائندہ ’’ایکسپریس‘‘ نے شعیب نوید سے رابطہ کر کے پوچھا کہ کیا پی ایس ایل پروجیکٹ ایگزیکٹیوکیلیے درخواست دی ہے تو انھوں نے تصدیق یا تردید سے گریز کیا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔