نیوزی لینڈ کے سابق کھلاڑیوں سے دماغ عطیہ کرنے کی درخواست

اسپورٹس ڈیسک  ہفتہ 7 دسمبر 2019
یونیورسٹی کی جانب سے رگبی، فٹبال اور باکسنگ کے سابق کھلاڑیوں کو مرنے کے بعد دماغ عطیہ کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔ فوٹو: فائل

یونیورسٹی کی جانب سے رگبی، فٹبال اور باکسنگ کے سابق کھلاڑیوں کو مرنے کے بعد دماغ عطیہ کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔ فوٹو: فائل

آکلینڈ: آکلینڈ کی ایک یونیورسٹی نے سر کی انجریز پر ریسرچ کیلیے سابق کھلاڑیوں سے دماغ عطیہ کرنے کی درخواست کردی۔

نیوزی لینڈ میں سر پر چوٹ لگنے سے ہونے والی کنکشن(غنودگی) کی شکایات میں سے 20فیصد کھیلوں کے دوران ہوتی ہیں، گذشتہ سال مجموعی طور پر 9ہزار کیس رپورٹ ہوئے تھے۔

نیورولوجسٹ رچرڈ فائویل کنکشن پر ریسرچ کررہے ہیں، یونیورسٹی کی جانب سے رگبی، فٹبال اور باکسنگ کے ایسے سابق کھلاڑیوں کو مرنے کے بعد دماغ عطیہ کرنے کی درخواست کی گئی ہے جن پر کھیل کے دوران کبھی سر انجری کی وجہ سے غنودگی کی کیفیت طاری نہ ہوئی ہو،اس تحقیق کی روشنی میں چوٹ کے اثرات سے بچائوکی تدابیرہوں گی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔