تسلسل سے باہر جانیوالوں کو ٹیکس نیٹ میں لانے پر اتفاق

ارشاد انصاری  ہفتہ 7 دسمبر 2019
ایف آئی اے ریگولر بنیادوں پر ہر چھ ماہ بعد بیرون ممالک سفر کرنے والوں کا ڈیٹا دیگی۔ فوٹو: فائل

ایف آئی اے ریگولر بنیادوں پر ہر چھ ماہ بعد بیرون ممالک سفر کرنے والوں کا ڈیٹا دیگی۔ فوٹو: فائل

 اسلام آباد:  فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) اور وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے درمیان تسلسل کے ساتھ بیرون ملک سفر کرنے والے پاکستانیوں کے بارے میں آن لائن معلومات کے تبادلہ کے میکنزم پر اتفاق ہوگیا۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے مالی سال 18۔2017 سے اب تک تسلسل کے ساتھ بیرون ممالک سفرکرنے والے پاکستانیوں کا ڈیٹا مانگ لیا ہے۔ ایکسپریس کو دستیاب دستاویزمیں کہا گیا ہے کہ سال میں دو بار سے زیادہ بیرون ممالک جانے والے شہری مسلسل بیرون ممالک جانے والے شمار کئے جائیں گے۔

ایف آئی اے ریگولر بنیادوں پر ہر چھ ماہ بعد بیرون ممالک سفر کرنے والوں کا ڈیٹا دیگی اور اس ڈیٹا کی بنیاد پر لوگوں کے پروفائل تیار کیے جائیں گے ۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔