وائرل وڈیو رنگ لے آئی بلاول کی ننھی جیالی سے ملاقات

بلاول بھٹونے بچوں کو تحائف دیے۔ چاکلیٹ کھلائی، بچوں کی فرمائش پوری کرتے ہوئے انھیں کینو بھی کھلائے۔ فوٹو: فائل

بلاول بھٹونے بچوں کو تحائف دیے۔ چاکلیٹ کھلائی، بچوں کی فرمائش پوری کرتے ہوئے انھیں کینو بھی کھلائے۔ فوٹو: فائل

 اسلام آباد: آزاد کشمیرکی ننھی جیالی حوراں فاطمہ کی وائرل ہونے والی وڈیو رنگ لے آئی۔

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے حوراں فاطمہ سے ملاقات کی۔اس موقع پرحوراں فاطمہ کے کزنز عدم علی، امل علی اور بہلول بادل بھی ان کے ہمراہ تھے۔ بلاول بھٹونے بچوں کو تحائف دیے۔ چاکلیٹ کھلائی، بچوں کی فرمائش پوری کرتے ہوئے انھیں کینو بھی کھلائے۔

واضح رہے کہ مظفر آباد آزادکشمیر میں پیپلز پارٹی کے یوم تاسیس کے جلسے میں پہلی جماعت کی طالبہ حوراں فاطمہ بلاول بھٹو سے ملنے کی ضد کرتی رہی۔ ملاقات نہ ہونے پروالدین سے روٹھ گئی تھی۔علاوہ ازیں بلاول بھٹو نے شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی برسی کی تیاریوں کے سلسلے میں مرکزی کمیٹی قائم کر دی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔