محبتوں کا پیغام لے کر پاکستان آیا ہوں، میکا سنگھ

عمیر علی انجم  بدھ 30 اکتوبر 2013
ہندوستان اور پاکستان میں کوئی خاص فرق نہیں ہے دونوں ممالک کی عوام ایک جیسے لگتے ہیں، میکا سنگھ ۔ فوٹو: فائل

ہندوستان اور پاکستان میں کوئی خاص فرق نہیں ہے دونوں ممالک کی عوام ایک جیسے لگتے ہیں، میکا سنگھ ۔ فوٹو: فائل

کراچی: بھارتی پاپ گلوکار میکا سنگھ گزشتہ شب کراچی پہنچ گئے آج کراچی کے مقامی ہال میں اپنی آواز کا جادو جگائیں گے۔

بھارتی پاپ گلوکارمیکاسنگھ نے ایکسپریس سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے گلوکار میکا سنگھ کا کہنا تھا کہ مجھے پاکستان آکرخوش ہوئی اکثردوستوںسے پاکستان کی تعریف سنی تھی آج یہاں آکردیکھ رہاہوں ہندوستان اور پاکستان میں کوئی خاص فرق نہیں ہے دونوں ممالک کی عوام ایک جیسے لگتے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ محبتوں کا پیغام لیکر پاکستان آیاہوں اکثروہاں رہتے ہوئے کراچی کے حالات کے بارے میں اطلاعات ملتی ہیں مگر کراچی آکرمجھے ایساکچھ محسوس نہیں ہوایہاں کے لوگ محبت کرنے والے ہیں اور فنکاروں کی قدر کرتے ہیں ایک سوال کے جواب میں میکاسنگھ کاکہنا تھا کہ پاکستانی گلوکاروں نے غزل اورفلمی گیتوں پرجوکام کیاہے اسکی مثال نہیں ملتی۔واضح رہے گلوکارمیکاسنگھ نے ایک ماہ قبل بھی پاکستان آنا تھا مگرکچھ نجی مصروفیت کی وجہ سے انھوں نے آنے سے انکارکردیاتھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔