ساہیوال میں اغوا کے بعد قتل کی گئی بچی سے زیادتی کی تصدیق

ویب ڈیسک  ہفتہ 7 دسمبر 2019
پولیس نے اہل خانہ کی نشاندہی پر 4 ملزمان کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کردی فوٹو:فائل

پولیس نے اہل خانہ کی نشاندہی پر 4 ملزمان کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کردی فوٹو:فائل

ساہیوال: تھانہ غلہ منڈی کی حدود میں چار سالہ بچی مریم کو اغوا کے بعد قتل کردیا گیا۔

پوسٹ مارٹم رپورٹ میں بچی سے زیادتی کی تصدیق ہوگئی اور جسم پر تشدد کے نشانات موجود ہیں جبکہ حتمی رپورٹ کے لئے مواد فرانزک لیبارٹری کو بھجوا دیا گیا ہے۔

ڈی پی او علی ضیاء کا کہنا ہے کہ اہل خانہ کی نشاندہی پر 4 ملزمان کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کردی ہے اور بہت جلد اصل مجرم کا پتہ لگالیا جائیگا۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او ساہیوال سےرپورٹ طلب کرلی اور ملزمان کی جلدگرفتاری کا حکم دیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔