ساؤتھ ایشین گیمز؛ پاکستانی پہلوانوں نے 2 گولڈ میڈلز جیت لئے

میاں اصغر سلیمی  ہفتہ 7 دسمبر 2019
عنایت اللہ نے 70 کلوگرام اور عبدالرحمن  نے79 کلوگرام میں پاکستان کے لئے سونے کا میڈل جیتا

عنایت اللہ نے 70 کلوگرام اور عبدالرحمن  نے79 کلوگرام میں پاکستان کے لئے سونے کا میڈل جیتا

ساف گیمز میں ریسلنگ کے کھیل میں بھی خوشخبری آ گئی جہاں پاکستانی پہلوانوں نے 2 گولڈ میڈلز جیت لئے۔

نیپال میں جاری ساؤتھ ایشین گیمز کے دوران عنایت اللہ نے 70 کلوگرام میں پاکستان نے طلائی تمغہ جیت کر دنیا بھر میں پاکستان کا سبز ہلالی پرچم لہرایا جب کہ عبدالرحمن  نے79 کلوگرام میں پاکستان کے لئے سونے کا میڈل جیتا۔ 97 کلوگرام میں طیب رضا اور125 کلوگرام ویٹ گیٹگریز میں زمان انور بھی فائنل تک کوالیفائی کر چکے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔