سرفراز احمد کو  قطر ٹی ٹین کھیلنے کی اجازت مل گئی

محمد یوسف انجم  ہفتہ 7 دسمبر 2019
سرفراز احمد سمیت دیگر کھلاڑیوں کو 6 سے 16 دسمبر تک این او سی جاری کیے گئے ہیں۔

سرفراز احمد سمیت دیگر کھلاڑیوں کو 6 سے 16 دسمبر تک این او سی جاری کیے گئے ہیں۔

قومی کرکٹ ٹیم میں نظر انداز ہونے والے سابق کپتان سرفراز احمد کو  قطر ٹی ٹین کھیلنے کی اجازت مل گئی۔

ذرائع کے مطابق قطر ٹی ٹین لیگ کے لیے 13 کرکٹرز کو بی پی ایل کھیلنے کی اجازت دے دی گئی۔ این او سی ڈومیسٹک کرکٹ میں مصروفیت نہ ہونے کے باعث جاری کیے گئے ہیں۔ پی سی بی ذرائع کے مطابق پالیسی کے تحت  کھلاڑیوں کے حوالے سے کیس ٹو کیس فیصلہ کیا گیا ہے۔

سابق کپتان سرفراز احمد بھی این او سی حاصل کرنے والوں میں شامل ہیں۔ عماد بٹ، محمد سمیع، حسین طلعت، سلمان بٹ، بلال اقبال،  سہیل تنویر، عمران فرحت، صہیب مقصود، عمر گل، وقاص مقصود، کامران اکمل، عرفان جونئیر شامل پیں۔

دوسری جانب لیگ اسپنر شاداب خان کو بھی بنگلہ دیش پریمیر لیگ کے لیے این او سی جاری کردیا گیا ہے۔۔شعیب ملک، محمد عرفان اور محمد عامر کو پہلے ہی بی پی ایل کے لیے  این او سئ جاری ہو چکے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔