- ہندو جیم خانہ کیس؛ آپ کو قبضہ کرنے نہیں دیں گے، چیف جسٹس کا رمیش کمار سے مکالمہ
- بشری بی بی کو کچھ ہوا تو حکومت اور فیصلہ سازوں کو معاف نہیں کریں گے، حلیم عادل شیخ
- متحدہ وفد کی احسن اقبال سے ملاقات، کراچی کے ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال
- کراچی میں سیشن جج کے بیٹے قتل کی تحقیقات مکمل،متقول کا دوست قصوروار قرار
- غزہ کے اسپتالوں میں اجتماعی قبروں نے اقوام متحدہ کو بھی خوفزدہ کردیا
- ایکس کی اسمارٹ ٹی وی ایپ متعارف کرانے کی تیاری
- جوائن کرنے کے چند ماہ بعد ہی اکثر لوگ ملازمت کیوں چھوڑ دیتے ہیں؟
- لڑکی کا پیار جنون میں تبدیل، بوائے فرینڈ نے خوف کے مارے پولیس کو مطلع کردیا
- تاجروں کی وزیراعظم کو عمران خان سے بات چیت کرنے کی تجویز
- سندھ میں میٹرک اور انٹر کے امتحانات مئی میں ہونگے، موبائل فون لانے پر ضبط کرنے کا فیصلہ
- امریکی یونیورسٹیز میں اسرائیل کیخلاف ہزاروں طلبہ کا مظاہرہ، درجنوں گرفتار
- نکاح نامے میں ابہام یا شک کا فائدہ بیوی کو دیا جائےگا، سپریم کورٹ
- نند کو تحفہ دینے کے ارادے پر ناراض بیوی نے شوہر کو قتل کردیا
- نیب کا قومی اسمبلی سیکریٹریٹ میں غیر قانونی بھرتیوں کا نوٹس
- رضوان کی انجری سے متعلق بڑی خبر سامنے آگئی
- بولتے حروف
- بغیر اجازت دوسری شادی؛ تین ماہ قید کی سزا معطل کرنے کا حکم
- شیر افضل کے بجائے حامد رضا چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نامزد
- بیوی سے پریشان ہو کر خودکشی کا ڈرامہ کرنے والا شوہر زیر حراست
- 'امن کی سرحد' کو 'خوشحالی کی سرحد' میں تبدیل کریں گے، پاک ایران مشترکہ اعلامیہ
ایران دہشت گردی کی سرپرستی کرنے والا سرفہرست ملک ہے، سعودی وزیر خارجہ
ریاض: سعودی عرب کے وزیر مملکت برائے خارجہ امور عادل الجبیر نے ایران کو دہشت گردی کی سرپرستی کرنے والا سرفہرست ملک قرار دیتے ہوئے الزام عائد کیا کہ تہران حکومت دہشت گردوں کو اسلحہ اور سہولیات فراہم کر رہی ہے۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق روم میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیرمملکت نے کہا کہ دہشت گردوں کی حمایت اور سرپرستی کرنے کی وجہ سے ہی ایرن کو عالمی پابندیوں کا سامنا ہے۔ ایران کے جوہری ہتھیاروں اور اسلحے کو ضبط کرلینا چاہیئے۔
عادل الجبیر نے مزید کہا کہ ایران سفارت کاروں کو قتل کرتا ہے، دہشت گرد گروپ بناتا ہے اور بدنام زمانہ دہشت گرد تنظیموں کو بیلاسٹک میزائل فراہم کرتا ہے جس سے معصوم شہریوں کو نشانہ بنایا جاتا ہے اور منتخب حکومتوں کو کمزور بنایا جاتا ہے۔
یہ خبر پڑھیں: امریکا نے ضبط کیئے گئے ایرانی میزائلوں کی تصاویر جاری کر دیں
سعودی وزیر مملکت برائے خارجہ کا کہنا تھا کہ دنیا سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کیلیے ایران کیخلاف عالمی قوتوں کو ایک ہونا ہوگا۔ ایران پر مزید پابندیاں عائد کرنا ہوں گی۔ سعودی عرب ایران پر عائد پابندیوں کی ہر فورم پر حمایت اور تائید کرتا آیا ہے۔
واضح رہے کہ امریکا نے بھی خلیج عمان سے ایرانی میزائل اور اسلحے سے بھری ایک چھوٹی کشتی کو پکڑے کا دعویٰ کیا تھا، یہ اسلحہ یمن میں حوثیوں باغیوں کو فراہم کیا جانا تھا۔ امریکی حکام نے ان میزائل کی تصاویر بھی جاری کی ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔