خودکشی کی کوشش کرنے والی لڑکی کی آئی سی یو میں شادی

نچلی ذات سے تعلق ہونے پر لڑکے نے شادی کرنے سے انکار کر دیا جس پر لڑکی نے زہریلی دوا پی لی تھی


ویب ڈیسک December 09, 2019
لڑکے کے شادی سے انکار پر لڑکی نے زہریلی دوا پی کر خودکشی کرلی تھی۔ فوٹو: فائل

بھارت میں شادی کے انکار پر دل برداشتہ ہو کر خودکشی کی کوشش کرنے والی زیرعلاج لڑکی سے اس کے محبوب کو انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں شادی کرنا پڑگئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست مہاراشٹرا کے ایک اسپتال کے انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں انتہائی انوکھی تقریب میں زیرعلاج مریضہ کی شادی ہوئی ہے، نوجوان لڑکی نے اپنے محبوب کی جانب سے شادی سے انکار پر زہریلی دوا پی کر خودکشی کی کوشش کی تھی اور اسپتال میں زیر علاج تھی۔

ایک ہفتے بعد لڑکی کے ہوش میں آنے پر اس کے دوست نے اسپتال آکر لڑکی سے شادی کرلی۔ تقریب میں اسپتال کے عملے نے بھی شرکت کی۔ لڑکی کا تعلق نچلی ذات سے ہے جس پر لڑکے نے شادی سے انکار کردیا تھا تاہم خودکشی کی کوشش کے بعد لڑکے کو شادی کرنا پڑگئی۔



دوسری جانب پولیس کا کہنا تھا کہ لڑکے نے جنسی تعلق استوار کرنے کے بعد شادی سے انکار کردیا تھا جس پر لڑکی نے زیادتی کا مقدمہ بھی درج کرایا تھا تاہم اس پر بھی لڑکا شادی کیلیے تیار نہیں ہوا تو لڑکی نے زہریلی دوا پی لی تھی۔ لڑکی کے اہل خانہ نے پولیس کے بیان پر تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں