ملیر: سیپا نے ہڈیوں سے خوردنی تیل بنانے کا کام بند کرادیا

اسٹاف رپورٹر  اتوار 8 دسمبر 2019
تیل بنانے سے علاقے میں بدبواوربیماریاں پھیل رہی تھیں،ڈپٹی ڈائریکٹروارث گبول۔ فوٹو: فائل

تیل بنانے سے علاقے میں بدبواوربیماریاں پھیل رہی تھیں،ڈپٹی ڈائریکٹروارث گبول۔ فوٹو: فائل

کراچی: ادارہ تحفظ ماحولیات سندھ (سیپا) نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے جانوروں کی ہڈیوں سے خوردنی تیل بنانے کا کام ضلع ملیر سکھن تھانے کی حدود میں بند کرادیا۔

کھلے آسمان تلے بھاری مقدار میں خوردنی تیل کسی مجاز ادارے کی اجازت کے بغیر غیرقانونی طور پر بنایا جارہا تھا جہاں تیل کی ترسیل آئل ٹینکر میں کی جارہی تھی جس میں3 ہزار گیلن محلول آتا ہے سیپا ٹیم نے ڈپٹی ڈائریکٹر وارث گبول کی قیادت میں موقع پر ہی تیل بنانے کا کام مقامی پولیس کی مدد سے بند کرادیا۔

غیرقانونی طریقے سے خوردنی تیل بنانے سے علاقے میں شدید بدبو پھیل رہی تھی جس سے علاقے میں سانس، اعصاب اور جلد کے امراض پھیل رہے تھے۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔